نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
اس موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی برادرانہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور متحدہ عرب امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا۔
ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری
اس موقع پر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کا تعلق محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے جو ہر آزمائش میں کامیابی سے ہمکنار رہا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں باہمی اشتراک عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے یو اے ای کے ساتھ سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ خوش آئند ہے، پنجاب میں تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں نمایاں جدت لائی گئی ہے۔
ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ بزنس فرینڈلی ماحول کے باعث پنجاب سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یو اے ای کے نواز شریف مریم نواز
پڑھیں:
ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔
معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی