پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسکرین گریب
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے، پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر حماد ابراہیم نے ملاقات کی۔
نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے یو اے ای کے سفیر کا پُرتپاک استقبال کیا، یو اے ای حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق ہوا۔باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔
نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یو اے ای کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے مریم نواز نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو وسعت دینے کی خواہش ہے، سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے، پنجاب میں تعلیم، صحت اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوئرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان اور یو اے ای نواز شریف اور یو اے ای کے مریم نواز
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔