کیا اسرائیل نئے و شدید تر حملوں کا مقابلہ کر سکتا ہے؟ اماراتی میڈیا کا سوال
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
معروف اماراتی ای مجلے کا لکھنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کی تابڑ توڑ لہروں کے 4 ماہ گزر جانیکے بعد بھی اسرائیل کے اہم انفراسٹرکچر پر "وسیع تباہی کے اثرات" واضح ہیں اور تل ابیب اس نقصان کی تلافی کرنے میں تاحال ناکام رہا ہے اسلام ٹائمز۔ معروف اماراتی ای مجلے ارم نیوز نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 12 روزہ جنگ کے خاتمے کو 4 ماہ گزر جانے کے باوجود تابڑ توڑ ایرانی میزائل حملوں کا سایہ اب بھی اسرائیل کے بنیادی انفرا اسٹرکچر پر موجود ہے۔ اماراتی ای مجلے کے مطابق جہاں اب تک صیہونی رژیم کے بہت سے اہم اداروں تک میں "وسیع تباہی" کے آثار ختم نہیں ہوئے وہیں اسرائیلی بنیادی ڈھانچے کا ایک قابل قدر حصہ بھی ابھی تک مفلوج ہے۔ ارم نیوز کا لکھنا ہے کہ "تیز ترین تعمیر نو" کے سیاسی وعدوں اور فلک شگاف نعروں کے باوجود، حقیقت بالکل مختلف ہے جیسا کہ نہ صرف فنڈنگ میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے اور تعمیری اقدامات انتہائی سست روی کا شکار ہیں بلکہ گوناگوں بحرانوں سے نمٹنے کے لئے صیہونی کابینہ کی جانب سے انجام دی جانے والی منصوبہ بندی بھی ناکافی ہے!
اماراتی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل کے سرکاری بیانات اور "اہم ریاستی اداروں کے تحفظ کی حقیقی صلاحیت" کے درمیان بہت بڑا فرق پایا جاتا ہے کہ جو اسرائیل کو مستقبل قریب میں ہی مزید گہرے بحرانوں سے دوچار کر سکتا ہے۔ ارم نیوز کے مطابق ان بحران نے اسرائیلی کابینہ میں موجود ڈھانچہ جاتی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے جن کے باعث فوری منصوبہ بندی، لا متناہی تاخیر کا شکار اور وعدے وعید صرف الفاظ بن کر رہ گئے ہیں۔ ارم نیوز کا مزید لکھنا ہے کہ گذشتہ جنگ کے خاتمے کو 4 ماہ گزر جانے کے باوجود بھی صیہونی رژیم کے بنیادی ڈھانچے پر موجود ایرانی حملے کے وسیع اثرات کے تناظر میں بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا اسرائیل اس سے شدید تر حملوں کی نئی لہر کا مقابلہ بھی کر سکتا ہے یا اس صورت میں، صیہونی رژیم کا پورے کا پورا نظام ہی تباہی کے خطرے سے دوچار ہے؟
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ارم نیوز
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔