پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے:نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے یو اے ای کی قیادت کیلئےخیرسگالی کا پیغام دیا اور باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری اورشعبہ تعلیم میں دوطرفہ تعاون پرگفتگو کی۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان اور یو اے ای نواز شریف
پڑھیں:
ندا صالح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں، مریم نواز کا اظہار مسرت
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اوررنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی اور ندا صالح کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے، ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔