WE News:
2025-08-02@10:40:48 GMT

کوئٹہ میں شدید گرمی کی لہر، سوئمنگ پولز کی مانگ میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT

 بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رواں سال گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ گرمی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹھنڈک کے متبادل ذرائع تلاش کرنا شروع کر دیے ہیں جن میں سب سے زیادہ مقبولیت سوئمنگ پولز کو حاصل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوکری چھوڑی، ہنر اپنایا: کوئٹہ کی سابق ٹیچر کا کلے آرٹ اور کامیاب آن لائن بزنس

شہر میں نہ صرف پہلے سے موجود سوئمنگ پولز میں رش بڑھ گیا ہے بلکہ درجنوں نئے سوئمنگ پولز بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق رواں سال گرمی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو نہ صرف راحت کی ضرورت ہے بلکہ انہیں محفوظ تفریحی مقامات کی تلاش بھی ہے۔ ایسے میں سوئمنگ پولز نہ صرف گرمی سے نجات کا ذریعہ بنے ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک پرکشش تفریح بھی فراہم کر رہے ہیں۔

مقامی کاروباری طبقہ بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں نئے سوئمنگ پولز قائم کر رہا ہے۔ کئی افراد نے گھریلو سطح پر چھوٹے پولز تعمیر کیے ہیں جنہیں کرائے پر دیا جا رہا ہے جبکہ بعض نے باقاعدہ کمرشل پولز کے ساتھ کیفے، ریسٹ ایریاز اور فیملی زونز بھی قائم کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیے: مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ان پولز کے معیار، صفائی اور حفاظتی اقدامات پر نظر رکھے تو یہ تفریحی سہولیات نہ صرف عوام کو سکون فراہم کریں گی بلکہ مقامی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان کوئٹہ کوئٹہ کے سوئمنگ پول کوئٹہ میں شدید گرمی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان کوئٹہ کوئٹہ میں شدید گرمی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان، اجازت بھی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پانچ اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے ایف 9 میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی اجازت کیلیے ڈی سی اسلام اباد کو باضابطہ درخواست دے دی۔

تحریک انصاف کی طرف سے پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک عامر علی نے ڈی سی اسلام اباد کو درخواست دی۔

ڈی سی اسلام آباد کو دی جانے والی درخواست پر پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مسعود مغل اور جنرل سیکرٹری ملک عامر علی کے دستخط ہیں۔

ملک عامر نے درخواست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج اور جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی وقانونی حق ہے، عمران خان کی کال پر 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ اسلام اباد میں پانچ اگست کی شام چار سے 10 بجے کے لیے ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
 

متعلقہ مضامین

  • روٹی ،کپڑا ،مکان ، خاتون اول نے سچ کردکھایا؛خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دے دیے
  • ’ہم معذرت خواہ ہیں‘، پاکستانی شرٹ پہنے تماشائی کو نکالنے پر لنکاشائر نے معافی مانگ لی
  • پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے: نواز شریف
  • پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر لنکاشائر کاؤنٹی نے معافی مانگ لی
  • ایگا سوائٹیک کا منفرد ریکارڈ: ڈبلیو ٹی اے ایونٹس میں 63 ابتدائی میچز میں مسلسل کامیابی
  • اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھنے کا امکان، طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر
  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی
  • پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان، اجازت بھی مانگ لی
  •  پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی