محبوبہ مفتی کا کشمیری نوجوان کے جعلی مقابلے میں قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
محبوبہ مفتی نکی توی میں نوجوان کے گھر گئیں اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، انھوں نے کہا کہ گجر بکروال برادری کو منظم طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں کے علاقے نکی توی میں 21سالہ نوجوان پرویز احمد کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز احمد کو 24جولائی کو ستواری تھانے کی حدود میں ایک جعلی مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی نکی توی میں نوجوان کے گھر گئیں اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کی طرف سے جعلی مقابلے میں پرویز احمد کا قتل گجر بکروال برادری کے خلاف ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی ہے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ گجر بکروال برادری کو منظم طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نوجوان کے جعلی مقابلے میں قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی فوری عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کی طرف سے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی جعلی مقابلے نوجوان کے
پڑھیں:
بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے: ملک محمد احمد خان
—فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں۔