ندا صالح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں، مریم نواز کا اظہار مسرت
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اوررنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی اور ندا صالح کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے، ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیپرلیس پالیسی: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیئے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ای سمری کے اجرا، دفتری امور اور فائل ورک کو پیپرلس بنانےکی طرف اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
گزشتہ روز صوبے میں پہلی بار سمری کو دستخط کے لیے کاغذ کے بجائے سوفٹ کاپی میں بھیجا گیا جو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آن لائن سسٹم کےذریعے موصول ہوئی اور پھر وزیراعلیٰ کے پی نے پہلی ای سمری پر دستخط کیے۔
مفتاح اسماعیل کا لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان
اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ سرکاری مراسلے، اعلامیے اور حکم نامے بھی ڈیجیٹائز کیےجا رہے ہیں، اجلاسوں کے لیے ورکنگ پیپرز اور دیگرامور کو ای سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اس اقدام سے وقت کی بچت ہوگی اور وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکےگا، ہم عمران خان کے وژن کے مطابق خیبرپختونخوا کو ڈیجیٹیل بنائیں گے۔
مزید :