ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم نے کہا کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین اور رواداری کے فروغ کے لیے باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے، ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام اسلام کا حقیقی درس ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر حافظ محمد اسلم سے ملاقات
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر حافظ محمد اسلم سے ملاقات
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر حافظ محمد اسلم سے ملاقات
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر حافظ محمد اسلم سے ملاقات
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر حافظ محمد اسلم سے ملاقات
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر حافظ محمد اسلم سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا عبدالوحید اختر صدر جمعیت اتحاد العلماء جنوبی پنجاب، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماء مولانا سید فرخ مہدی، مولانا غدیر شیرازی، سید جواد رضا جعفری، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور قاضی محمد علی علوی موجود تھے۔ ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل کے کردار اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم نے کہا کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین اور رواداری کے فروغ کے لیے باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے، ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام اسلام کا حقیقی درس ہے۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف قرارداد منظور
قرارداد میں کہا گیا کہ درجنوں بچے روزانہ شہید ہو رہے ہیں اور ہزاروں بھوک، زخم اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ ظلم بین الا قوامی قوانین، اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ قرارداد حکومتی رکن اسمبلی رانا محمد ارشد نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین، خصوصاً غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں معصوم بچوں کے قتل عام، نسل کشی، بھوک، علاج اور پناہ سے محرومی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ درجنوں بچے روزانہ شہید ہو رہے ہیں اور ہزاروں بھوک، زخم اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ ظلم بین الا قوامی قوانین، اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری اور مؤثر سفارتی اقدامات کرے تاکہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس کے علاوہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے، انسانی ہمدردی کی تنظیمیں فوری طور پر فلسطینی بچوں کو خوراک، علاج اور پناہ فراہم کریں۔ قرارداد میں قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین کے مظلوم عوام اور معصوم بچوں کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اُن کی آزادی اور انسانی حقوق کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔