چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ اور فلپائن کے فوجی تعاون کی مضبوطی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد کو مضبوط کرنے اور کسی کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی تعیناتیوں اور کارروائیوں میں ملوث ہونے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔اس سے نہ تو مسئلہ حل ہوگا اور نہ ہی چین خوفزدہ ہوگا اور یہ ایشیا پیسیفک کے ممالک کی امن، ترقی اور استحکام کی مشترکہ امنگوں کے بھی منافی ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ فلپائن کو دوسرے ممالک کے ساتھ دفاعی سلامتی تعاون کرتے وقت کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے، بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، یا محاذ آرائی کو بھڑکانا اور علاقائی تناؤ میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔ ہم فلپائن کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ سمندر سے متعلق معاملات پر کشیدگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنا بند کرے، اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مثبت اقدامات اختیار کرے ۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چینی صدر کی سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے امور پر اہم ہدایات
بیجنگ :
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سیلاب پر قابو پانے اور آفات سے بچاؤ کے کاموں کے بارے میں اہم ہدایات دی ہیں۔ پیر کے روز
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں میں مشرقی چین، شمالی چین، شمال مشرقی چین اور دیگر مقامات پر موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ان علاقوں کو سیلاب اور ارضیاتی آفات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بیجنگ، حہ بے ، جیلن، شانڈونگ اور دیگر مقامات پر بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ جانی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لئے سیلاب پر قابو پانے اور آفات سے نمٹنے کے لئے ٹھوس کام کرنا ضروری ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت ہم سیلاب پر قابو پانے کے نازک دور میں ہیں اور تمام علاقوں اور متعلقہ محکموں کو سیلاب پر قابو پانے کے مختلف اقدامات پر عمل درآمد کرنا چاہیے، سائنسی بنیادوں پر ریسکیو فورسز اور ڈیزاسٹر ریلیف میٹریل مختص کرنا چاہیے، اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہنگامی صورتحال سے جلد از جلد نمٹا جائے اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔