لاہور:

متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور امارات کی دُور اندیش قیادت و عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔

ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق  اور  برادرانہ باہمی تعلقات،اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس و پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اورمریم نواز شریف نے صدر یواے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین  پیش کیا۔ انہوں نے امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا ۔

نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کا باہمی رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔یو اے ای کے ساتھ  تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے۔ پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے۔ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوئرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان اور یو اے ای مریم نواز شریف نواز شریف اور یو اے ای کے کے لیے

پڑھیں:

مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر آباد پہنچنے پر گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا، ان کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا، الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلیٰ کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا، الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے، مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر آباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی، الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں، الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔

خواتین کو ہراساں کرنے والے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔ الیکٹرک بسیں وزیر آباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخو پور موڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی، وزیر آباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے 3 خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  •  اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ