پہلا ٹی 20، ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
FLORIDA:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان امریکا میں ہونے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں ہونے والے اس میچ میں گرین شرٹس نے 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لیے ہیں۔
صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے، صائم ایوب 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان 28 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، حسن نواز 23 رنز اور محمد نواز 3 رنز بنا کر اس وقت کریز پر موجود ہیں۔
اسکواڈ:
پاکستان: صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، سلمان آغا (کپتان)، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم
ویسٹ انڈیز: جانسن چارلس، جیول اینڈریو، روسٹن چیس، شائے ہوپ (کپتان)، شیرفین ردرفورڈ، جیسن ہولڈر، روماریو شیفرڈ، گڈاکیش موتی، عقیل حسین، شمر جوزف، جیڈیا بلیڈز
ماضی میں دونوں ٹیموں کا 21 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹکراؤ ہوا جن میں پاکستان نے 15 میں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 3 میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو سخت حریف قرار دے دیا
لاہور:پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو سخت حریف قرار دے دیا۔
میدیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آسان نہیں، کامیابی کے لیے ہر شعبے میں اچھی پرفارمنس دینا پڑے گی۔
انہوں نے بتایا کہ بہترین پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور تمام میچز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/videos/763934972806639/?rdid=wr8vI0Tl959fiJ6B&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1CYeohkjUo%2Fسلمان علی آغا نے کہا کہ امریکا میں موسم گرم ہے، ٹریننگ سیشن بھرپور کیے ہیں جس میں پارڈ ہٹنگ پر توجہ زیادہ رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اہم ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ کافی جارحانہ ہوتی ہے تاہم ہم نے بھی تیاری کر رکھی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی کی واپسی خوش آئند ہے، اس طرح سینیئرز اور جونیئرز کا اچھا مجموعہ بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے ہوگا۔