پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں کھلائے گئے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

سلیکٹرز نے الزاری جوزف، ایون لوئس، برینڈن کنگ اور شیمرون ہیٹمائر کو پاکستان کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا  اور ان کی جگہ اسکواڈ میں شمار جوزف، کیاسی کارٹی، ایلیک ایتھاناز اور جانسن چارلس کو شامل کر لیا۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ:

شائے ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، ایلیک ایتھانز، جیدیا بلیڈز،کیاسی کارٹی، جونسن چارلس، روسٹن چیز اور میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر، شمار جوزف، عقیل حسین، گوداکیش موتی، شریفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف اب تک کتنے میچز میں کامیاب رہا؟

کراچی:

پاکستان کو ٹی 20 فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز پر واضح برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اس طرز میں اب تک 21 میچز کھیلے گئے، جن میں سے 15 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی اور 3 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے۔

پاکستان نے دسمبر 2021 میں گزشتہ 3 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیزکو مات دی تھی، ان میں گرین شرٹس نے بالترتیب 63 رنز، 9 رنز اور 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

حال ہی میں گرین شرٹس کو بنگلا دیش کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں ردوبدل کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی کو بھی بولنگ اٹیک کا حصہ بنایا گیا ہے۔

سینیئرز کی واپسی سے اس شعبے میں ٹیم کی جانب سے زیادہ بہتر کارکردگی کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ 14 رنز سے شکست دے دی۔
  •  شبمن گل نے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • ٹی 20 سیریز؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دھول چٹا دی! فلوریڈا میں شاندار فتح
  • پہلا ٹی 20، ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
  • ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز کے لیے چار تبدیلیوں کا اعلان
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا
  • ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو سخت حریف قرار دے دیا
  • پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف اب تک کتنے میچز میں کامیاب رہا؟
  • ویسٹ انڈیز سے ٹکراؤ، گرین شرٹس کی ہارڈ ہٹنگ پر توجہ مرکوز