سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ ریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔ پاکستان کی طرف سے زمینی آپریشن، متعلقہ قانون سازی،  بامعنی عوامی رابطے اور انتہا پسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اہم عناصر کا بھرپور اور موثر استعمال کیا گیا۔ ریاست پاکستان، دہشت گردی کے ناسور کو  جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔

پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  انسداد دہشت گردی و ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم سٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

 کمیٹی کی دہشتگردی کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی کو مؤثر بنانے اور اس ضمن میں کمیٹی کی سفارشات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہادر افواج کے سپوتوں کا دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کردار قابل تعریف و قابل تحسین ہے۔ ارض وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار و افسران اور قربانی کے جذبے سے سرشار ان کے اہل خانہ پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری پاکستانی قوم،  بہادر افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے، انٹیلیجنس ادارے  متحد اور یکسو  ہیں۔  پاکستان کی بہادر افواج  نے آپریشن رد الفساد اور  ضرب عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا  اور حالیہ تاریخ ساز  معرکہ حق  میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا۔ 

 ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری

 وزیراعظم نے کہاکہ صوبائی حکومتوں ، انٹیلیجنس بیورو، وزارت داخلہ،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بالخصوص پنجاب انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ  نے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں نہایت موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔  پاکستان کو فتنتہ ہندوستان اور فتنتہ الخوارج اور اس طرح کی دوسرے سماج دشمن عناصر  کے مکمل خاتمے کیلئے جامع، موثر اور قابل عمل حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاروائیوں و تعاون سے سمگلنگ کے خلاف مؤثر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں، جس سے سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوئی۔سمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک اور  پرامن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے حکومت نے تمام  نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں   بہتری جیسے انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ اضافہ اور  گلوبل ریٹنگز میں بہتری پاکستان کی معیشت میں استحکام کی نشاندہی کرتا ہے اور اس سے بیرونی سرمایہ کار کا اعتماد بحال ہوگا۔

عمر ایوب، شبلی فراز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا  

انہوں نے مزید کہاکہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق وطن واپسی کے پروگرام پر عملدرآمد مؤثر طور سے جاری ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، وفاقی وزیر اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیر برائے  بین الصوبائی تعاون رانا ثنا اللہ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپکٹر جنرلز اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی

پڑھیں:

ایف بی آئی کا ریاست مشی گن میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ

ایف بی آئی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اس نے ریاست مشی گن میں دہشت گردی کے ایک ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے جو ہالووین ویک اینڈ کے دوران ہونے والا تھا۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آج صبح ایف بی آئی نے ایک ممکنہ دہشت گرد حملہ ناکام بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

’مشی گن میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جو ہالووین ویک اینڈ کے دوران پرتشدد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔‘

This morning the FBI thwarted a potential terrorist attack and arrested multiple subjects in Michigan who were allegedly plotting a violent attack over Halloween weekend. More details to come. Thanks to the men and women of FBI and law enforcement everywhere standing guard 24/7…

— FBI Director Kash Patel (@FBIDirectorKash) October 31, 2025

انہوں نے مزید کہا کہ جلد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا جو مسلسل عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں۔

ایف بی آئی کے ڈیٹرائٹ فیلڈ آفس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ڈیئربورن اور انکاسٹر میں کارروائیاں کی گئیں، تاہم انہوں نے کہا کہ اس وقت عوامی تحفظ کو کوئی خطرہ نہیں۔

مزید پڑھیں:ایف بی آئی کا شمالی کورین ہیکرز پر ڈیڑھ ارب ڈالر کے ورچوئل اثاثے چرانے کا الزام

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 4اعلیٰ قانون نافذ کرنے والے حکام نے بتایا کہ ڈیٹرائٹ میں ایف بی آئی نے نوجوانوں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا جو ہالووین کے موقع پر ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

حکام کے مطابق گروپ کے غیر ملکی انتہاپسند تنظیموں سے کچھ تعلقات پائے گئے ہیں، تاہم تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

ایف بی آئی گزشتہ چند دنوں سے اس گروہ کی ڈیٹرائٹ کے گرد و نواح میں نگرانی کر رہی تھی تاکہ کوئی حملہ نہ ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف بی آئی دہشت گرد حملہ ڈیٹرائٹ کاش پٹیل مشی گن ہالووین

متعلقہ مضامین

  • سرحد پار دہشت گردی ، فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع
  • کینیڈا اور فلپائن کا دفاعی معاہدہ، چین کو روکنے کی نئی حکمتِ عملی
  • سرحد پار دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • دہشت گردی پاکستان کےلیے ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے، وزیراعظم
  • ایف بی آئی کا ریاست مشی گن میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ