سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے بات ہوئی ہے، کچھ مخصوص علاقوں میں داعش اور ٹی ٹی پی کے جنگجو موجود ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ جنگجو لوگوں کے گھروں میں پناہ لیے ہوئے اور وہ لوگوں کو ڈھال بنا رہے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم عام لوگوں کو جنگجوؤں کی ڈھال نہیں بننے دیں گے، عوام کو محفوظ رکھیں گے، وزیرِاعلیٰ سے بات کروں گا کہ معاملے کو سلجھایا جائے، علاقے کے لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ دنوں کے لیے لوگ ایک طرف ہونا چاہتے ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہونا چاہیے، تاکہ جنگجوؤں سے نمٹا جا سکے، لوگوں کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور نہ کیا جائے۔

5 اگست کا احتجاج عوام کیلئے بانی پی ٹی آئی کی کال ہے، سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ احتجاج اس نظام سے بیزاری کے لیے کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ التجا کرتے ہیں کہ فیصلہ ساز ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہم پاکستان کے خیر خواہ ہیں، ملک اور معیشت کی فلاح کا راستہ ہمارے ساتھ چلتا ہے، ہمیں علیحدہ کر کے نہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مل کر بیٹھیں، انتشار، لاقانونیت اور ظلم کو ختم کریں، ہمارا کوئی تنازع نہیں، ہمارا مستقبل بھی اکٹھا ہے اور حال بھی سانجھا ہے، امن، انصاف اور قانون عزتِ نفس کے لیے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے جس طرح سزائیں آ رہی ہیں یہ لمحۂ فکریہ ہے، 10، 10 سال کی سزا کس بنیاد پر دی گئی ہے؟ 9 مئی کے واقعات سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی نے 4 مئی اور پھر 7 مئی کو میٹنگ کی، جو گواہان پیش کیے وہ بہت کمزور اور جھوٹے ہیں، ایسی گواہی پر 10، 10 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ قوم کے منتخب نمائندوں کو 10، 10سال کی سزائیں دی جا رہی ہیں، ہم عدالتوں میں ضرور اپیلیں کریں گے، 26ویں آئینی ترمیم میں عدالتوں کو کمزور کیا گیا، ہم ہر فورم پر انصاف کے لیے جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق یہ تحریک ملک گیر ہو گی، میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ ملنا چاہیے، پہلا حق ورکر کا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے کئی ہفتوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ملک میں ہر جگہ عوام سے آئین و قانون کے مطابق اپنی آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے، گھروں میں بیٹھے لوگ ڈرون حملوں سے خوف زدہ ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ کہنا ہے کہ پی ٹی ا ئی نے کہا کہ لوگوں کو کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سردیاں کوئٹہ موسم

متعلقہ مضامین

  • سیاسی منظرنامے میں ہلچل! سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات، پی ٹی آئی قیادت کے درمیان سیاسی رابطے تیز
  • سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
  • سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو
  • امریکا میں آنتوں کی مخصوص بیماری میں خطرناک اضافہ
  • کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے