شاہین، حارث رؤف اور حسن علی ہمارے مین بولنگ آپشنز ہیں، سلمان علی آغا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا نے پاکستانی ٹیم میں نوجوان پیسرز کی شمولیت کو ’تجربہ‘ قرار دے دیا۔
سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم نے بنگلا دیش کے خلاف گزشتہ 2 سیریز میں کچھ تجربات کیے، ہمارے مین بولنگ آپشنز تو شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی ہی ہیں، اہم ایونٹس سے قبل انہیں واپس ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو بنگلا دیش سے حالیہ ٹی 20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد پیس اٹیک میں ردوبدل کرتے ہوئے عباس آفریدی، احمد دانیال اور سلمان مرزا کو ڈراپ کر دیا گیا، ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
سلمان مرزا نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا اور 3 میچزمیں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، اسی سیریز میں ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال نے 2 میچز میں 3 شکار کیے،عباس آفریدی گزشتہ ایک برس سے مختصر فارمیٹ کی ٹیم کے باقاعدہ حصہ تھے، اس کے باوجود انھیں باہر کردیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف امریکا میں شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز سے قبل پی سی بی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں سلمان آغا نے بولنگ اٹیک میں تبدیلی اور فرنٹ لائن پیسرز کی واپسی کو اسٹریٹجک فیصلہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اصل میں ہمارے اولین انتخاب بولرز تو یہی ہیں جو تسلسل سے پاکستان کیلئے پرفارم کررہے ہیں، ہم نے بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ 2 سیریز میں تجربات کیے تھے مگر چونکہ اب ایک اہم مرحلے میں داخل ہوچکے جہاں آگے بڑے ایونٹس آئیں گے لہذا مین بولنگ آپشنز کو ٹیم میں واپس لانا ضروری تھا۔
سلمان آغا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کو آئندہ ماہ ایشیا کپ اور اگلے برس شیڈول ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے اہم قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اب سے ہر سیریز ہی ہمارے لیے کافی اہم ہے، ہم درست کمبی نیشن کی تشکیل کیلیے کوشاں ہیں، نوجوان اور سینئر پلیئرز کی موجودگی اسکواڈ کو مضبوط بناتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شیک ہینڈ تنازع: پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے خط لکھ دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ٹاس سے قبل میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے دونوں کپتانوں کو ٹاس کے بعد مصافحہ کرنے سے منع کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریفری کے خلاف مزید ایکشن لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ۔
آئندہ ماہ پاکستان جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا ہے کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے
جنوبی افریقا کی مینز ٹیم آل فارمیٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ ٹی 20 کے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔