2025-08-01@22:34:30 GMT
تلاش کی گنتی: 35
«جرمن اولمپیئن»:
پاکستان کے بلند و بالا پہاڑ لیلا پیک پر چڑھائی کے دوران ہلاک ہونے والی جرمن اولمپیئن بایاتھلون کھلاڑی لورا ڈاہلمایر کی لاش کی بازیابی کی کوششیں خطرناک حالات کے باعث ترک کر دی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان کا جرمن کوہ پیما لورا ڈہلمیئر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار 31 سالہ لورا ڈاہلمایر بدھ کے روز 5,700 میٹر (18,700 فٹ) کی بلندی پر چڑھائی کے دوران پتھروں کے گرنے سے ہلاک ہو گئی تھیں۔ وہ 2018 کے ونٹر اولمپکس میں دو طلائی تمغے جیت چکی تھیں اور دنیا کی نمایاں ترین خواتین بایاتھلون ایتھلیٹس میں شمار ہوتی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی انتظامی ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ جائے حادثہ...
جرمنی کی معروف اولمپک بیائتھلون چیمپیئن لاورا ڈاہل مائر پاکستان کے شمالی پہاڑی سلسلے قراقرم میں کوہ پیمائی کے دوران پیش آنے والے حادثے میں جان گنوا بیٹھیں۔ یہ بھی پڑھیں: کےٹو پر مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکی محفوظ رہے بی بی سی کے مطابق حادثہ 28 جولائی کو پیش آیا تھا جب وہ اپنی ساتھی مارینا ایوا کے ہمراہ تقریباً 5،700 میٹر (18،700 فٹ) کی بلندی پر چڑھائی کر رہی تھیں اور پتھروں کے اچانک گرنے کی زد میں آ گئیں۔ ریسکیو آپریشن ناکام، موت کی تصدیق مارینا ایوا نے فوری طور پر ہنگامی خدمات کو اطلاع دی جس کے بعد جرمنی اور امریکا سے ماہر کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیمیں امدادی مشن پر...
جاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ، دہائیوں پہلے پیشگوئی کس نے کی تھی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز روس کے مشرقی ساحلی علاقے کمچاٹکا میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ کی دہائیوں پہلے کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج روس کے جزیرہ نما علاقے کمچاٹکا میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپانی مانگا (گرافک ناول) نے توجہ حاصل کر لی جس میں آرٹسٹ ریو تاتسوکی (Ryo Tatsuki) نے پیشگوئی کی تھی کہ جاپان میں جولائی 2025 میں قدرتی آفت آ سکتی ہے۔جاپانی مانگا کا نام (مستقبل، جو میں نے دیکھا) ہے جو 1999 میں شائع کیا گیا تھا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے...
قطر نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ساتھ سال 2036 کے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی میزبانی کے انتخابی عمل پر بات چیت میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: 128 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کی شاندار واپسی، مزید نئے کھیل کون سے شامل ہوں گے؟ قطر اولمپک کمیٹی (QOC) نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ملک اپنی تیاریوں اور منصوبہ بندی کے ساتھ اس دوڑ میں شامل ہو چکا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈونیشیا، ترکی، بھارت اور چلی پہلے ہی 2036 گیمز کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔ اب قطر بھی عالمی کھیلوں کی سب سے بڑی اس تقریب کی میزبانی کا خواہاں ہے۔...
اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور جیولن تھرو کے مایہ ناز پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اور بھارتی اسٹار نیرج چوپڑا ایک سال بعد اگلے ماہ دوبارہ میدان میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میاں چنوں پہنچ کر کیا پیغام دیا؟ دونوں کھلاڑی 16 اگست کو پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے، جو پیرس اولمپکس کے بعد ان کے درمیان پہلا باقاعدہ مقابلہ ہوگا۔ پولینڈ کے ایونٹ کے بعد ارشد ندیم اسی ماہ کے اختتام پر سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں 27 اگست کو نیرج چوپڑا کے ساتھ ایک اور ممکنہ ٹکراؤ...
لاہور: ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل کے حامل اولمپیئن ارشد ندیم ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔ پنڈلی میں مممولی کھچاؤ کی وجہ سے ڈاکٹر نے بھرپور ٹریننگ سے منع کر دیا، ارشد ندیم اب سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ارشد ندیم کو اب ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ ارشد ندیم اب 15 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ پولینڈ میں 15 اگست کو ہونے والی لیگ کی تیاری کریں گے۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم کا اصل ہدف اکتوبر میں جاپان میں ہونے والی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔
اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ سپورٹس جرنلسٹس دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا ، سپورٹس جرنلسٹس نے کھیلوں کو زندہ رکھاہوا ہے، حکومت سپورٹس جرنلسٹس کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا)کے زیر اہتمام سرینا ہوٹل کے تعاون سے منعقدہ ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے اور رسجا حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ تقریب میں سی ای او سرینہ ہوٹل عزیز بولانی، اولمپین شہباز سینر، اولمپین صدف صدیقی، باکسر عثمان وزیر، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کی...
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں، پینی اولکسیاک ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے انٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی وجہ سے دستبردار ہو گئیں۔ پینی اولکسیاک پر مبینہ طور پر مقام بتانے کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے، ایلیٹ ایتھلیٹس کو ڈوپنگ اتھارٹیز کو اپنے مقام کے بارے میں مطلع رکھنا پڑتا ہے، مقام کے حوالے سے مطلع رکھنے کا مقصد رینڈم ڈوپنگ ٹیسنگ کے لیے دستیاب رہنا ہوتا ہے۔ پینی اولکسیاک نے سوشل میڈیا پیغام میں ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مقام بتانے کا کیس ہے جو کہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سجاول(نمائندہ جسارت) RDF کی جانب سے انڈس شادی ہال سجاول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آر ڈی ایف کی جانب سے گروتھ فار رورل ایڈوانسمنٹ اینڈ سسٹینبل پروگریس (GRASP) پروجیکٹ کے تحت، جو یورپی یونین (EU) نے انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر آئی ٹی سی کے تعاون سے اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ پی پی ای ایف کے تعاون سے فنڈ کیا تقریب میں بڑی تعداد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جن میں مقامی ایس ایم ایز، فنانشل مارکیٹ چیمپینز ایف ایم سی اور بی سی بی ایس گروپس، سول سوسائٹی کے اراکین ، بینکوں، مائیکرو فنانس اداروں MFIs این جی اوز،محکمہ تعلیم اور مقامی میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔ پروگرام میں SMEs...
عرب میڈیا کو انٹرویو میں امریکی صدر سے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ قابض اسرائیلی وزیراعظم کو جنگ غزہ کے خاتمے پر بھی مجبور کرے، سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری طاقت نہیں بننا چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ کے خلاف جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جنگ کے جلد از جلد خاتمے پر زور دیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اغوا کئے گئے اسرائیلی (قیدیوں) فوجیوں کو واپس لایا اور غزہ کی پٹی کے لئے حماس سے آزاد، ایک مشترکہ حکومت قائم کی جانی چاہیئے نیز اسرائیلی سیاستدانوں کو چاہیئے...
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخی کارکردگی کے بعد فوربز 30 انڈر 30 ایشیاء کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ پیرس اولمپکس میں 28 سالہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا جس کو فوربز نے ’اسٹننگ شو‘ قرار دیا، جو کہ انفرادی اسپورٹس میں پاکستان کا اب تک کا پہلا جبکہ 30 سال سے زیادہ کے عرصے میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ تھا۔ اولمپکس میں کامیابی کے بعد ان کو پنجاب اور سندھ سے 15 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ کے کیش انعامات موصول ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد کی ایک سڑک کا نام ارشد ندیم کے نام...
ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شب کے فائنل میچ کا انعقاد جاپان میں ہوا جس میں جیولین تھرو میں پاکستان کی طرف سے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے حصہ لیا۔ پہلا راؤنڈ پہلا راؤنڈ مکمل ہونے تک ارشد ندیم کا 12 کھلاڑیوں میں چھٹا جبکہ یاسر سلطان کا نواں نمبر تھا۔ اس راؤنڈ میں ارشد ندیم ندیم نے 75.39 جبکہ یاسر سلطان نے 70.53 میٹر کی تھرو کی۔ پہلے راؤنڈ میں انڈیا کے یش ویر سنگھ کی تھرو ضائع ہوگئی۔ دوسرا راؤنڈ دوسرے راؤنڈ کے آغاز میں یاسر سلطان نے کارکردگی مین بہتری لاتے ہوئے 75.39 میٹر جبکہ ارشد ندیم نے 76.80 میٹر کی تھرو کی۔ ایران کے علی فتح کے ساتھ ساتھ انڈیا کے یش ویر سنگھ کی تھرو اس...
احتشام علی نے معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا، بلکہ حوصلے اور محنت سے اپنی پہچان بنائی۔ بازوؤں کے زور پر سائیکلنگ کے کٹھن سفر طے کر کے سب کو حیران کر دیا۔ احتشام علی پیرا اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے خواب کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ احتشام علی جیسا باہمت نوجوان معاشرے کے لیے امید اور حوصلے کی مثال ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں احتشام علی پیرا اولمپکس سائیکلنگ
پیرس اولمپکس سے نکالی جانیوالی پیراگوئے کی خاتون تیراک نے لاس اینجلس 2028 میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگوئے کی لوانا الونسو کو پیرس اولمپکس کی کمیٹی نے ‘نامناسب ماحول’ پیدا کرنے کے الزام میں اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا تھا۔ اتھلیٹ نے پیرس اولمپکس میں 27 جولائی 2024 کو خاتون تیراک نے 100 میٹر بٹرفلائی ریس میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ لوانا الونسو نے گیمز کے قوانین کی خلاف ورزی کی، اولمپئین مقابلے کے بعد گھومنے پھرنے کیلئے پیرس کے ڈزنی لینڈ چلی گئیں، جس کے باعث انہیں نکالا گیا۔ ادھر پیراگوئے کی اولمپک کمیٹی کی باس لاریسا شیرر نے ایک بیان میں...
معروف بھارتی اداکار اور اپنے بابو بھائیآ کردار کیلئے مشہور پراریش راول نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار پاریش راول نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گھٹنے کی چوٹ کے علاج کیلئے انہوں نے 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔ A post common by Pinkvilla (@pinkvilla) یہ واقعہ ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی فلم ’گھاتک‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جب ایک سین میں اداکار راکیش پانڈے کو انہیں مچھلی مارکیٹ میں گھسیٹنا تھا۔ فلم کے سیٹ پر فراہم کردہ چپلیں پھسلن والی تھیں، اور شوٹنگ کے دوران وہ بار...
بالی وڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے عجیب و غریب انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں پریش روال کا کہنا تھا کہ فلم گھاتک کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کے دوران ان کا گھٹنا زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ پریش روال کا کہنا تھا کہ وہ بہت ڈر گئے تھے اور انہیں لگتا تھا کہ اس چوٹ کی وجہ سے ان کا کیریئر ختم نہ ہو جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن(اداکار اجے دیوگن کے والد) اسپتال میں...
ہیرا پھیری ایک یادگار بالی ووڈ فلم ہے، اور بابو راؤ اس کا سب سے یادگار کردار ہے، جسے پاریش راول نے نبھایا ہے۔ یہ کردار اب اداکار کے ساتھ اس حد تک جُڑ چکا ہے کہ لوگ اب انہیں بابو راؤ کے نام سے ہی پہچانتے ہیں۔ مزاحیہ ریلیز اور میمز میں بھی ان کا چہرہ اکثر نظر آتا ہے، یہ کردار ان کی پہچان بن چکا ہے۔ تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، پاریش راول نے اس کردار کی بے پناہ مقبولیت سے خود کو بندھا ہوا محسوس کرنا شروع کر دیا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے بابو راؤ کے کردار کو ’گلے کا پھندا‘ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ کردار ان...
کے ایچ اے ویمن ونگ کے تحت کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے آسٹرو ٹرف پر ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ فائنل میں لائنسز آف دی فیلڈ نے پرل پاینئرز کو3-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر سید عمران علی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت سندھ حکومت کے سیکریٹری اسپورٹس عبد العلیم لاشاری نے کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کاکہنا تھاکہ لڑکیاں بھی کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں،اپنے والد ڈاکٹر سید محمد علی شاہ مرحوم کی پیروی کرتے ہوئے ہاکی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے کےایچ اے کی خدمات کو سراہتے...
راولپنڈی(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کے دوران اسپن باؤلر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 10 کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن فیلڈ ایمپائر احسن رضا نے رپورٹ کیا۔ اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ عثمان طارق پی ایس ایل کے باقی میچز میں باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں،باؤلنگ ایکشن دوبارہ رپورٹ ہونے پر عثمان طارق کو معطل کیا جائے گا،دوبارہ رپورٹ ہونے پر عثمان طارق کو آئی سی سی...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، لیڈر تو ان کا سند یافتہ چور ہے، بانی پی ٹی آئی اول و آخر جیب کترا تھا، اسمبلی میں کہتا تھا کہ اسکی جیبوں کی تلاشی لیں، خالی ملیں گی۔سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک جس نہج پر کھڑا تھا، تباہی ہی تباہی تھی، کھنڈرات تھے، جن پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی، پی ڈی ایم میں تمام پارٹیوں نے مل کر بڑی محنت سے امید کی کرن دکھائی، بیرون ملک پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ملک دشمنی کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ رات...
ورلڈ کپ 1994 کے گولڈ میڈلسٹ اور پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ و سلیکٹر، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اولمپیئن وسیم فیروز کی والدہ کو لیاقت آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں اولمپئین حنیف خان،اولمپئین قمر ابراہیم، انٹرنیشنل سید حیدر حسین، عارف بھوپالی اور گلفراز احمد خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اتوار کوبعد نماز ظہر تا عصر مسجد الکبریاء، ایس ٹی 3 بلاک 16 گلستان جوہر میں قرآن خوانی ہوگی۔
سوشل و میڈیا منیجر اسپیشل اولمپک پاکستان پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے کھلاڑی تو خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں مگر کھیل کے بنیادی ڈھانچے کی عدم فراہمی یا ملکی حالات انھیں وہ مواقع فراہم نہیں کرتے جس سے وہ اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور اظہار کرسکیں،البتہ بات اگر اسپیشل گیمز کے حوالے سے کی جائے تو اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی اور ان کی پوری ٹیم نے ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار اسپیشل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو تراشتے ہوئے انھیں تمام سہولیات فراہم کی ہیں،اس کی بدولت اسپیشل کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے دنیائے کھیل میں سبز ہلالی پرچم کوسربلند کیا ہے۔ اس کی تازہ مثال حال ہی...
پاکستان اسپیشل اولمپکس کے تحت اسپیشل اولمپکس عالمی ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرنے والے قومی دستہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان اسپیشل اولمپکس کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش خان مہر، کھلاڑیوں،کوچز، منتظمین، والدین، سرپرستوں اور فنکاروں سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان میں برانڈ ایمبیسڈر ثروت گیلانی ، فیصل کپاڈیہ اور پی او اے کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف بھی شامل تھے۔ 8 سے 15 مارچ تک اٹلی کے شہر ٹیورین میں ہونے والے عالمی گیمز میں پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 11 میڈلز حاصل کیے۔ اسنو شوئنگ کے مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں نے 6...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ، ایک سلور اور 2 کانسی کے تمغے جیت لئے۔ اٹلی میں ہونے والے کراس کنٹری سکینگ مقابلے میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے منیب الرحمٰن نے کراس کنٹری سکینگ ایونٹ میں مردوں کی 50 میٹر ریس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ کراس کنٹری سکینگ کے ویمنز ایونٹ میں پاکستان کی روبینہ قربان نے خواتین کی 50 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ ورلڈ ونٹرگیمز میں سنو شوئنگ 200 میٹر کی ریس میں پاکستان کے صبور احمد اور علی رضا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا جبکہ مناہل...
کراچی: اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ اٹلی پہنچ گیا۔ میلان ایئر پورٹ پر اسپیشل اولمپکس اٹلی کے عہدیداران نے پاکستانی دستے کا استقبال کیا جس کے بعد پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس اور آفیشلز میلان ایئرپورٹ سے ٹیورین کے لیے روانہ ہوگئے۔ View this post on Instagram A post shared by Special Olympics Pakistan (@s.o.pakistan) ورلڈ ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب 8 مارچ کو ٹیورین کے اینالپی ایرینا میں منعقد ہوگی جس میں 93 سے زائد ممالک کے 1500 سے زائد ایتھلیٹس اور 2000 رضا کار شرکت کریں گے۔ اسپیشل ونٹر گیمز میں 25 رکنی وفد پاکستان کی نمائندگی...
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلب کرلیا ہے۔ طلبی کے مزید نوٹس جن افراد کو جاری کیے گئے ان میں گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر و دیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنیوالے پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے مزید...
اسپیشل اولمپکس پاکستان کا 25 رکنی دستہ 8 مارچ سےاٹلی کے شہر ٹیورن میں شروع ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرے گا، 15 مارچ تک جاری رہنے والے گیمز کے لیے قومی دستہ میں کھلاڑی، کوچز، آفیشلز، طبی عملہ اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔ پاکستان کے کھلاڑی سنو شوئنگ اور کراس کنٹری اسکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، گیمز میں 93 سے زائد ممالک کے 15 سو سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے جبکہ 2 ہزار کے لگ بھگ رضا کار ان کی معاونت کریں گے،مزید برآں چھ پاکستانی مندوبین گلوبل یوتھ لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کرکے کھیلوں کے ذریعے شمولیت اور بااختیار بنانے کی وکالت کریں گے۔ اسپیشل اولمپکس...
جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام سرسبز چوتھی پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ برائے نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ میں 2 میچز کھیلے گئے جن میں اولمپیا /اے زیڈ بی اور ایف جی کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ جناح پولو فیلڈز میں ہائی گول سیزن کا سب سے بڑا ایونٹ جاری ہے جس کو فاطمہ گروپ نے سپانسر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شندور پولو کے فاتح گھوڑے کی لاہور میں اچانک ہلاکت، چترال پولو کے گھوڑے بیمار کیوں ہوئے؟ اس موقع پر سرسبز پاکستان کے ڈائریکٹر میاں عباس مختار، سیکرٹری کلب میجر (ر)علی تیمور ،کھلاڑیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں اولمپیا /اے زیڈ بی نے زبردست مقابلے کے بعد ایچ این کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا...
جئے سندھ محاذ کا پیدل مارچ سجاول میں داخل ہورہاہے
سجاول(نمائندہ جسارت) جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ کی جانب سے دریائے سندھ میں6 کینال بنانے کے خلاف سکھر سے 28 جنوری کو نکلنے والا پیدل مارچ گزشتہ روز سجاول پہنچ گیا، پیدل مارچ کی قیادت جئے سندھ آریسر گروپ کے چیئرمین اسلم خیر پوری کر رہے تھے۔ پیدل مارچ 23 فروری کو کراچی پہنچے گا۔ مارچ کا سجاول پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پیدل مارچ کے شرکا نے دریا سندھ سے مزید 6 کینالز نکالنے کے خلاف خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں نئے کینال بنانے کا مقصد سندھ کی زمینیں بنجر کروانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سندھی لوگوں کی موت اور زندگی کا معاملہ ہے اور ہم کبھی بھی ایسا نہیں ہونے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اولمپیئن آصف باجوہ صدر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن و سابق سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کی والدہ کے اچانک انتقال پر حیدرآباد ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، صدر سید وسیم حسین ایم این اے، سینئر نائب صدر جمیل احسن ،نائب صدور زوہیب شیخ غلام علی ،سیکرٹری انجینئر طاہر حبیب عابد ایس ڈی او حیسکو،جوائنٹ سیکرٹری اشفاق انصاری، محمد آصف خزانچی ،عقیل احمد ایگزیکٹو کمیٹی، افضل بیگ ،محسن رضا مظہر، ضیغام علی، زبیر حسین اور دیگر ممبران ارسلان محمد مسعود، مدثر عثمان، سید شعیب رضوی، ایڈوائزر تکریم افتخار اور میڈیا کوآرڈینیٹر انوار ندیم سمیت دیگر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں آصف باجوہ سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول ایمن ایردوان کا اپنی اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے پاکستان میں پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ایردوان کی بصیرت انگیز اور متحرک قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔ ترک صدر کی وفاقی دارالحکومت آمد کے موقع پر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم " ایکس " پر ترک زبان میں اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میرے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان اور میری قابل احترام بہن خاتون اول ایمن ایردوان، میں اور پوری پاکستانی قوم پاکستان میں آپ کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوں نے...