اولمپیئن آصف باجوہ کوصدمہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اولمپیئن آصف باجوہ صدر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن و سابق سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کی والدہ کے اچانک انتقال پر حیدرآباد ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، صدر سید وسیم حسین ایم این اے، سینئر نائب صدر جمیل احسن ،نائب صدور زوہیب شیخ غلام علی ،سیکرٹری انجینئر طاہر حبیب عابد ایس ڈی او حیسکو،جوائنٹ سیکرٹری اشفاق انصاری، محمد آصف خزانچی ،عقیل احمد ایگزیکٹو کمیٹی، افضل بیگ ،محسن رضا مظہر، ضیغام علی، زبیر حسین اور دیگر ممبران ارسلان محمد مسعود، مدثر عثمان، سید شعیب رضوی، ایڈوائزر تکریم افتخار اور میڈیا کوآرڈینیٹر انوار ندیم سمیت دیگر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں آصف باجوہ سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آصف باجوہ سے دیگر لواحقین کو اس سانحہ ارتحال پر صبر وجمیل عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل‘سابق وزیراعظم کے ملٹری و ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-20
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے دونوں گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی، مقدمے میں مجموعی طور پر 18 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے جرح بھی مکمل کرلی گئی۔مقدمے کی سماعت آج 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، استغاثہ کے گواہ نیب افسر محسن ہارون کو آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی، ظہیر چودھری، عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔