’’ترکی آج بھی پاکستان کے ساتھ ہے‘‘ خاتون اول کا سیلاب متاثرین کیلیے جذباتی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھیں اور وہاں متاثرین کی حالت زار و بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ امینہ اِردوان نے کہا کہ آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔
2010 yılındaki sel felaketinde Pakistan’a gitmiş, oradaki gözyaşına ve çaresizliğe yakından şahit olmuş biri olarak, yeniden aynı acıyla sınanan kardeşlerimize geçmiş olsun dileklerimi iletiyorum.
O zaman da Türkiye, Pakistan’ın yaralarını sarmak için elini ilk uzatan… pic.twitter.com/45D7Ov9zZW — Emine Erdoğan (@EmineErdogan) August 29, 2025
امینہ اِردوان کا کہنا تھا کہ ترک ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور صحت، رہائش، خوراک اور پانی کی فوری فراہمی کے انتظامات کررہا ہے۔
انہوں نے بارشوں اور سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ امینہ اِردوان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی ان مشکل دنوں میں پاکستان کی مدد کرے تاکہ ہمدردی اور یکجہتی کے جذبے سے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امینہ ا ردوان نے
پڑھیں:
آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام
گلگت بلتستان کا 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملکی قیادت نے علاقے کے عوام کی جرات، حب الوطنی اور 1947 میں پاکستان کے ساتھ الحاق کے تاریخی فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس روز ہمیں یاد آتا ہے کہ کس طرح علاقے کے بہادر اور محبِ وطن عوام نے ڈوگرہ راج کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
انہوں نے کہا کہ یہ دن اُن کی قربانیوں، عزم اور مادرِ وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے، اس جذبہ نے خطے کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔
وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ خطے کے نوجوان قومی دھارے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور ولولے کے ساتھ جاری رکھنے کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں