پیرس(نیوز ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجیت میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی عدالت میں ایک ہتکِ عزت کے مقدمے میں سائنسی شواہد پیش کریں گے تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ خاتونِ اوّل عورت ہیں۔

بی بی سی کے پوڈکاسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں میکرون کے وکیل ٹام کلیئر نے کہا کہ یہ شواہد فوٹوگرافک اور سائنسی نوعیت کے ہوں گے، جو امریکی دائیں بازو کی سیاسی تجزیہ کار اور میزبان کینڈیس اوونز کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کریں گے۔

وکیل نے کہا، ’خاتونِ اوّل ان الزامات سے انتہائی رنجیدہ ہیں اور یہ صدر میکرون کے لیے بھی ایک غیر ضروری بوجھ ہے۔ جب آپ کے خاندان پر حملہ ہوتا ہے تو یہ آپ کو متاثر کرتا ہے، چاہے آپ کسی بھی حیثیت میں ہوں، صدر بھی اس سے مبرا نہیں ہیں۔‘

یاد رہے کہ اوونز نے دعویٰ کیا تھا کہ بریجیت میکرون پیدائشی طور پر مرد تھیں اور بعد ازاں چوری شدہ شناخت کے تحت عورت میں تبدیل ہوئیں۔

یہ مقدمہ امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت میں دائر کیا گیا جس میں 22 الزامات شامل ہیں۔ درخواست کے مطابق کینڈیس اوونز نے اپنے پوڈکاسٹ میں 8 اقساط پر مشتمل ایک سیریز میں ناصرف بریجیت کی جنس پر سوال اٹھایا تھا بلکہ یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ میکرون اور بریجیت آپس میں رشتہ دار ہیں اور اس طرح غیر اخلاقی رشتے میں ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ فرانسیسی خاتونِ اوّل کو ایسی جھوٹی خبروں کا سامنا ہے، 2021ء میں دو فرانسیسی خواتین نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بریجیت دراصل جان مشیل ٹروگنو نامی شخص تھیں، جو دراصل ان کے بھائی ہیں۔

میکرون نے ان دونوں خواتین کے خلاف بھی مقدمہ درج کر رکھا ہے، جو اس وقت فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت میں زیرِ سماعت ہے، کیونکہ پیرس کورٹ آف اپیل نے پہلے دیے گئے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عدالت میں

پڑھیں:

یورپ روس سے جنگ کے لئے تیار نہیں، رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پیرس (نیوز ڈیسک) یورپ روس سے جنگ کیلئے تیار نہیں، رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی، فرانسیسی تھنک ٹینک کا یورپ کی دفاعی کمزوریوں پر انتباہ ، روس کا مقابلہ صرف سیاسی عزم سے ممکن ہوگا۔ یورپی ممالک کے پاس زمینی افواج وگولہ بارود کی شدید قلت، بیشترملکوں میں 15ہزار سے کم پیشہ ور فوجی ہیں۔فرانسیسی ادارے برائے بین الاقوامی تعلقات (IFRI) کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یورپ روس کے ساتھ براہِ راست تصادم کی صورت میں مناسب تعداد میں فوج یا اسلحہ فوری طور پر فراہم کرنے میں مشکلات کا شکار ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • یورپ روس سے جنگ کے لئے تیار نہیں، رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی
  • عدالت کا خاتون، بچوں کی گرفتاری کےمعاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ
  • عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
  • عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا
  • ان ڈرائیو کا دو ماہ کیلئے کراچی میں ڈرائیورز کیلئے کمیشن ختم کرنے کا اعلان
  • نانبائیوں کا 5 نومبر سے تندور غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بینک الفلاح کا مزید 50 لاکھ ڈالرعطیہ کرنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
  • کراچی، اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے بچہ فروخت
  • ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان