فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برجیٹ میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے بارے میں امریکی دائیں بازو کی تبصرہ نگار کینڈیس اوونز کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے عدالت میں تصویری اور سائنسی شواہد پیش کریں گے۔

میکرون خاندان نے جولائی 2025 میں کینڈیس اوونز کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس نے بارہا دعویٰ کیا تھا کہ برجیٹ میکرون ایک ٹرانس جینڈر ہیں اور پیدائش کے وقت ان کا نام ’ژاں مشیل ٹروگنیو‘ تھا۔ اوونز نے یہاں تک کہا کہ برجیٹ نے کم عمری میں ایمانوئل میکرون کو ’گروم‘ کیا۔

یہ بھی پڑھیے فرانسیسی صدر کو غیرملکی دورے کے دوران اہلیہ نے تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو وائرل

میکرون جوڑے کے وکیل ٹام کلئیر نے ایک پوڈکاسٹ Fame Under Fire میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برجیٹ میکرون ان الزامات کو ’انتہائی تکلیف دہ‘ اور صدر کے لیے ’ایک پریشان کن خلل‘ سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دعوے نہ صرف ہتک آمیز ہیں بلکہ ان کے لیے ذاتی طور پر بہت تکلیف دہ ہیں۔ کسی کو اپنی شناخت کے ثبوت دینے پر مجبور ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

ٹام کلئیر نے تصدیق کی کہ عدالت میں ماہرین کی گواہی اور سائنسی شہادتیں پیش کی جائیں گی۔ ساتھ ہی برجیٹ میکرون کی حاملہ ہونے اور بچوں کی پرورش کے شواہد بھی عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

72 سالہ برجیٹ میکرون 3 بچوں کی ماں ہیں اور انہوں نے ایمانوئل میکرون کو اس وقت پڑھایا تھا جب وہ شمالی فرانس کے شہر ایمیان کی ہائی اسکول میں تدریس کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ اس وقت ایمانوئل میکرون طالبعلم تھے۔

یہ الزامات سب سے پہلے 2021 میں فرانس کے 2 بلاگرز نتاشا رے اور اماندین رائے کی ایک یوٹیوب ویڈیو کے ذریعے سامنے آئے تھے۔ میکرون جوڑے نے 2024 میں فرانس میں ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتا تھا، مگر 2025 میں اپیل پر یہ فیصلہ اظہارِ رائے کی آزادی کی بنیاد پر کالعدم قرار دے دیا گیا، الزامات کی صداقت پر نہیں۔

کینڈیس اوونز، جس کے انسٹاگرام پر 60 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، نے 2024 میں کہا تھا کہ وہ اپنے ’پورے پیشہ ورانہ کیریئر کی ساکھ‘ اس دعوے پر لگا سکتی ہیں کہ برجیٹ میکرون ’مرد پیدا ہوئیں‘۔

یہ بھی پڑھیے فرانسیسی صدر اور خاتون اول کے درمیان تناؤ؟ برطانیہ میں ہاتھ نہ تھامنے کے واقعے پر نئی قیاس آرائیاں

ٹام کلئیر نے مزید کہا کہ تحقیقات کے دوران اوونز کے فرانس کے انتہا دائیں بازو کے حلقوں سے قریبی تعلقات بھی سامنے آئے۔ ان کے بقول ’اوونز کا بڑا پلیٹ فارم ہے، ان کی باتیں نہ صرف لاکھوں سامعین سنتے ہیں بلکہ مرکزی میڈیا بھی ان کے جھوٹے بیانات کو بنیاد بنا کر خبریں دیتا ہے۔‘

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا میں دائر مقدمہ دراصل ’آخری راستہ‘ ہے کیونکہ ایک سال تک اوونز سے رابطے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں اور انہوں نے جھوٹے بیانات واپس لینے سے انکار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فرانسیسی صدر کی اہلیہ برجیٹ میکرون فرانسیسی صدر میکرون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فرانسیسی صدر میکرون ایمانوئل میکرون برجیٹ میکرون فرانس کے کہ برجیٹ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا میں بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کچھ منافق لوگ موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پی ٹی آئی تاریخ کا اعلان خیبرپختونخوا جلسہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • فرانس اور مالی کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، مالی کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم 
  • حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں( عمران خان کا چیف جسٹس کو خط)
  • نادرا نے کراچی میں تین نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا
  • اسنیپ بیک فعال ہو جائیگا، امانوئل میکرون
  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
  • اسکرین پر والد کے دوست کی دوسری بیوی بنی، عجیب کیفیت کا سامنا رہا، تارا محمود
  • خاندانی نظام کو توڑنے کی سازش
  • پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا