یونانی شہزادی اولمپیا کی اپنے بھتیجے کی بپتسمہ تقریب میں شرکت، سفید جوڑے میں تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
یونان کی شہزادی اولمپیا نے اپنے کزن کے بچے رابرٹ تھیوڈور گیٹی کے بپتسمہ کی تقریب میں دلکش سفید لباس میں شرکت کی جس میں ان کی شاہی وقار اور جدید انداز کی جھلک نمایاں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یونانی جزیرے پر تاروں بھرے آسمان تلے شادی کی پیشکش، شہزادی ڈیانا کی بھانجی الائزا نے ’ہاں‘ کہہ دی
ہیمپٹن میں منعقدہ اس یونانی آرتھوڈوکس تقریب میں شہزادی اولمپیا نہایت پر وقار اور جذباتی نظر آئیں جہاں انہوں نے بچے کو گود میں اٹھایا ہوا تھا۔ ان کی یہ تصاویر ان کے والد کراؤن پرنس پاولوس نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
بعد ازاں مہمانوں نے بپتسمہ کی خوشی میں نیلے اور سفید پھولوں سے سجے خوبصورت باغ میں جشن منایا۔
شہزادی اولمپیا، ولی عہد پاولوس اور ان کی اہلیہ کراؤن پرنسس ماری چانٹل کی اکلوتی بیٹی اور سب سے بڑی اولاد ہیں۔
انسٹاگرام پر ان کے والد نے لکھا کہ ’رابرٹ تھیوڈور گیٹی کا بپتسمہ جو میرے بھتیجے رابرٹ اور انا گیٹی کے بیٹے ہیں۔ اولمپیا اور کانرڈ (اولمپیا کے خالہ زاد بھائی) اس کے گاڈ پیرنٹس ہیں۔ شکریہ فادر ایلکس اور پریسویٹیرا‘۔
مزید پڑھیے: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں
واضح رہے کہ گاڈ پیرنٹس یا روحانی والدین وہ خاص لوگ ہوتے ہیں جنہیں کسی بچے کے والدین، عام طور پر بپتسمہ یا مذہبی رسم کے دوران، اس بچے کی روحانی اور اخلاقی رہنمائی کے لیے منتخب کرتے ہیں۔ ان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ بچے کی زندگی میں ایک ماں یا باپ جیسے سرپرست کی طرح رہیں خاص طور پر اگر بچے کے حقیقی والدین کسی وجہ سے اس کی دیکھ بھال نہ کر سکیں۔ گاڈ پیرنٹس بچے کی مذہبی تعلیم اور تربیت میں بھی مدد کرتے ہیں اور اکثر خاندان کا ایک اہم اور محبت بھرا حصہ ہوتے ہیں۔
اولمپیا فیشن کی دنیا میں بھی خاص مقام رکھتی ہیں۔ انہوں نے 11 سال کی عمر میں پہلی بار کوچیور شو میں شرکت کی اور ڈائر میں انٹرنشپ کی، ڈولچے اینڈ گبانا کے لیے ریمپ پر چلیں اور سنہ 2022 میں اکوازورا کی سفیر بنیں۔
مزید پڑھیں: نیٹ فلکس سیریز میں ’سطحی‘ کام کرنے پر میگھن مارکل پر تنقید
شہزادی ماریہ اولمپیا فیشن شوز کی اعلیٰ معاشرتی تقریبات اور دنیا بھر کے سفر میں اکثر دیکھی جاتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شہزادی اولمپیا شہزادی ماریہ اولمپیا یونانی شہزادی اولمپیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہزادی اولمپیا
پڑھیں:
ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال
بحرین ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا لاہور واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
حسن علی نے70 کلوگرا م کیٹیگری میں بیچ ریسلنگ میں برانز میڈل جیتا۔ عبدالرحمان 80 کلوگرام کیٹیگری مییں سیمی فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہے۔
ریسلرز کو علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ریسلنگ فیڈریشن حکام اور ساتھی ریسلرز کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گے۔
صدر ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کے مطابق ایشین یوتھ گیمز میں برانز میڈل ملنا بڑی کامیابی ہے۔ حسن علی ان گیمز میں انفرادی میڈل جیتنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
ارشد ستار نے کہا کہ حسن علی بہت باصلاحیت ریسلر ہیں، ان پر مزید محنت کریں گے تاکہ یہ مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی دکھاسکیں۔
سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن اور کوچ انعام بٹ نے وطن واپسی پر حسن علی کی کارکردگی کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ حسن علی نے بحرین میں پاکستان کاجھنڈا بلند کیا، جس پر ہم سب کو فخر ہے۔
سیکرٹری فیڈریشن انعام بٹ کے مطابق عبدالرحمان نے بھی زبردست کارکردگی دکھائی، ایک پوائنٹ کی وجہ سے وہ برانز میڈل جیتنے سے محروم رہے۔