سعودی سفیر کا واشنگٹن میں سعودی فوجی مشن کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-20
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں تعینات سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز نے واشنگٹن میں سعودی فوجی مشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر کو ملٹری مشن کے شعبوں اور کام بارے میں آگاہ کیا گیا۔ سعودی سفیر دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور دفاعی وعسکری شعبوں میں تعاون بارے بھی بتایا گیا۔ اس موقع پر ملٹری اتاشی بریگیڈیئرجنرل عبداللہ الخثعمی اور مشن کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ دورے کے اختتام پر شہزادی ریما بنت بندر نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے اور انہوں نے مشن کے اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔
واشنگٹن : سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر فوجی عہدے داروں کے ساتھ موجود ہیں
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سعودی سفیر
پڑھیں:
امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-8
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے سہ فریقی کثیر الجہتی فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ جنوبی کوریا ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز شروع ہونے والی ان مشقوں کو شمالی کوریا کی طرف سے لاحق عسکری خطرات کے مقابل 3طرفہ دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ فریڈم ایج نامی یہ مشقیں جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں 19 ستمبر تک جاری رہیں گی۔جنوبی کوریا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان یانگ سنگ نے بتایا ہے کہ فریڈم ایج’ مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری اور میزائل خطرات کو روکنا ہے ۔
سیول: سہ فریقی مشقوں میں امریکا اور جنوبی کوریا کے فوجی شریک ہیں