جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام سرسبز چوتھی پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ برائے نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ میں 2 میچز کھیلے گئے جن میں اولمپیا /اے زیڈ بی اور ایف جی کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

جناح پولو فیلڈز میں ہائی گول سیزن کا سب سے بڑا ایونٹ جاری ہے جس کو فاطمہ گروپ نے سپانسر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شندور پولو کے فاتح گھوڑے کی لاہور میں اچانک ہلاکت، چترال پولو کے گھوڑے بیمار کیوں ہوئے؟

اس موقع پر سرسبز پاکستان کے ڈائریکٹر میاں عباس مختار، سیکرٹری کلب میجر (ر)علی تیمور ،کھلاڑیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پہلے میچ میں اولمپیا /اے زیڈ بی نے زبردست مقابلے کے بعد ایچ این کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا دیا۔

 اولمپیا /اے زیڈ بی کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے 2، احمد زبیر بٹ، لوچواگارے اور نویلو اسٹاڈا نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ایچ این کی طرف سے 2 گول حمزہ مواز خان اور ایک گول حیدر نسیم نے سکور کیا۔

دوسرے میچ میں ایف نے چھٹے چکر میں سڈن ڈیتھ پر ڈی ایس ٹیم کو 9-8 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: جشنِ آزادی پاکستان پولو کپ کا آخری اور دلچسپ مقابلہ

ایف جی کی ٹیم نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم بن گئی۔ ایف جی کی طرف سے راول لیپلاسیٹ نے پانچ گول، نکلوس رئیوز اور راجہ میکائل سمیع نے 2، 2گول کیے۔

ڈی ایس کی طرف سے لا ابی لینڈا نے5، میکس چارلٹن نے 3 گول کیے۔ 2 کو دو آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل جمعہ کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایف جی اے زیڈ بی پاکستان جناح پولو فیلڈز لاہور نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف جی اے زیڈ بی پاکستان لاہور اے زیڈ بی ایف جی کی کی طرف سے کی ٹیم

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاپتا امریکی سائنسدان خاتون کی باقیات جنگل سے برآمد، پراسرار گمشدگیاں معمہ بن گئیں
  • فیفا ورلڈکپ 2026 کا آغاز 12 جون سے
  • اسکردو: معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی