2024 کےاختتام تک چینی کھلاڑیوں نے ملک کی ’’14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی‘‘کی مدت کے دوران کل 519 عالمی چیمپیئن شپس جیتی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
بیجنگ :چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس کے سربراہ گاؤ جی دان نے چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں ملک کی’’14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی‘‘کی مدت کے دوران چین کے کھیلوں کے شعبے کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
منگل کے روز انہوں نے کہا کہ 2024 کے اختتام تک ملک کی “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران چینی کھلاڑیوں نے کل 519 عالمی چیمپیئن شپس جیت کر 68 مرتبہ عالمی ریکارڈز قائم کئے ہیں۔چینی کھلاڑیوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں تاریخ میں بہترین نتائج حاصل کیے اور پیرس اولمپکس میں ملک سے باہر منعقدہ کھیلوں میں بہترین نتائج حاصل کیے۔
چین نےکامیابی کے ساتھ بیجنگ سرمائی اولمپکس، ہانگ چو ایشین گیمز، ہاربن ایشین سرمائی گیمز، چھن ٹو یونیورسٹییڈ اور ورلڈ گیمز کا انعقاد کیا ہے، اور چینی طرز کی جدیدکاری پر مبنی کھیلوں کی کامیابیوں نے عالمی توجہ حاصل کی ہے۔
Post Views: 17.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی
مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کر دی۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں، اس سلسلے میں ہوٹل سروسز کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کو ہوٹل سروسز کی فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تین نومبر مقرر کی ہے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں، پی آئی اے کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی تھی۔