بھارتی اداکار کا علاج کے لیے اپنا ہی پیشاب پینے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بالی وڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے عجیب و غریب انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں پریش روال کا کہنا تھا کہ فلم گھاتک کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کے دوران ان کا گھٹنا زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ پریش روال کا کہنا تھا کہ وہ بہت ڈر گئے تھے اور انہیں لگتا تھا کہ اس چوٹ کی وجہ سے ان کا کیریئر ختم نہ ہو جائے۔
انہوں نے بتایا کہ مرحوم ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن(اداکار اجے دیوگن کے والد) اسپتال میں ان کی عیادت کے لیے آئے اور انہیں مشورہ دیا کہ اگر جلد صحت یاب ہونا ہے تو صبح خالی پیٹ اپنا پیشاب پیو، سارے فائٹرز ایسا کرتے ہیں، تمہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ پریش راول نے کہا کہ اگرچہ یہ مشورہ بڑا عجیب تھا لیکن انہوں نے اس پر عمل کیا اور ان کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریش راول کا یہ بیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، اور اس موضوع پر لوگ مختلف رائے دیتے نظر آرہے ہیں۔ کوئی اسے دیسی علاج کی طاقت تسلیم کر رہا ہے تو کوئی اسے سراسر احمقانہ اور غر سائنسی قرار دے رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔