ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے شہر بندرعباس کی شہید رجائی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی تعداد 1200 ہے۔ چوبیس گھنٹوں سے زائد عرصے سے لگی آگ پر اب تک قابو نہ پایا جاسکا۔

روس نے ایران کو مدد کی پیش کش کرتے ہوئے روسی طیارے ایران بھیج دیے ہیں۔

ایرانی وزارت دفاع نے پورٹ پر فوجی سازو سامان کی موجودگی کی بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کومسترد کر دیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دھماکے کی مکمل چھان بین کا حکم دیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سکیورٹی اور عدالتی حکام کو دھماکے کی تفصیلی چھان بین کرنے، کسی بھی کوتاہی یا ارادی عمل کو بےنقاب کرکے ضابطے کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کڑاکے کی دھوپ، موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

آسٹریلیا میں طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز میں شیل ہاربر ایئرپورٹ پر ایک لائٹ طیارہ اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوگیا جس تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارنے نے صبح تقریباً 10 بجے اڑان بھری۔ یہ پرائیویٹ طیارہ تھا جس کی منزل باتھرسٹ تھی۔ 

اڑان کے صرف چند لمحے بعد، طیارہ تقریباً 30 میٹر کی بلندی پر پہنچ کر بائیں پر جھک گیا اور زمین سے ٹکرا گیا اور آگ لگ گئی۔

اس حادثے میں تین افراد مارے گئے جن کی شناخت ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ہلاک شدگان میں ایک جوڑا اور ایک 73 سالہ شہری شامل ہیں۔ دیگر رپورٹس کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک بلڈر اینڈریو کونرز اور ان کی اہلیہ جولیئن شامل ہیں۔ 

حادثے کی وجہ کیا بنی، اس حوالے سے نیوز ساؤتھ ویلز پولیس اور آسریلوی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بیورو نے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

ابتدائی تجزیے کے مطابق، طیارہ زمین سے بہت زیادہ اوپر نہیں گیا اور حادثے کا سبب کچھ تکنیکی خرابی یا کنٹرول کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
  • میکسیکومیں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی ،65افراد لاپتا
  • امریکی طیارہ گاڑیوں پر گر کر تباہ‘ متعدد افراد زخمی
  • موبائل بینکنگ ایپس صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے زیادہ ہوگئی
  • ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، عباس عراقچی
  • ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، “اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے”، عباس عراقچی
  • صیہونی ریاست پر غزہ جنگ بندی کے معاملے پر بالکل بھروسہ نہیں، عباس عراقچی
  • ایران کا پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش
  • نائب وزیراعظم کی ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت
  • آسٹریلیا میں طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک