مصطفیٰ کمال کی چین میں ایرانی وزیر صحت سے ملاقات، ٹیلی میڈیسن سمیت دیگر امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے چین میں ایس سی او وزرائے صحت کانفرنس میں شرکت کی۔
شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے وزرائے صحت کانفرنس کے موقع پر انہوں نے ایرانی وزیر صحت سے ملاقات کی۔
وزارت صحت کے مطابق اس موقع پر صحت کے شعبے، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں برادر پڑوسی ملک ہیں، پاکستان اور ایران کے گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے فروغ پر مربوط حکمت عملی کے تحت کام تیزی سے جاری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔
انہون نے کہا کہ بارڈرز پر متعدی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا، بیماریوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ انٹر نیشنل ریگولیشن کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ایران نے صحت کے شعبے میں قریبی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔