Daily Pakistan:
2025-07-27@02:39:11 GMT

پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی

اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT

پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین سے 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے  وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے چین سے 1.4 ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے، امید ہے پاکستان اس سال کے آخر تک چین میں 10 ارب یوان کا پانڈا بانڈ جاری کر دے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے پر بھی پیش رفت کی ہے، پانڈا بانڈز پر  اے آئی آئی بی اور اے ڈی بی صدور کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا  ایرانی صدر کو ٹیلی فون، دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فائنانسنگ کے تحت نیا پروگرام شروع کیا ہے، امید ہے آئی ایم ایف بورڈ مئی کے شروع میں 1.

3 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا اور 7 ارب ڈالر پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی دستخط ہوں گے جس کے بعد پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ معاشی ترقی جاری مالی سال میں تقریباً 3 فیصد ہو گی، اگلے مالی سال معاشی ترقی 4 سے 5 اور بعد میں 6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

پاک بھارت کشیدگی پر وزیر خزانہ نےکہا کہ بھارت کے ساتھ تناؤ کے اقتصادی اثرات سازگار نہیں ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط پہلے ہی کم ہو چکے ہیں، گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کی تجارت صرف 1.2 ارب ڈالر تھی۔

کراچی:موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستان نے ارب یوان ارب ڈالر

پڑھیں:

پاکستان کی دوا ساز صنعت کی برآمدات میں تاریخی اضافہ، خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت

پاکستان کی دوا ساز صنعت نے مالی سال 2025 میں برآمدات کے شعبے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک کی فارماسیوٹیکل صنعت کی برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو خود کفالت کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔

رواں مالی سال میں فارماسیوٹیکل، سرجیکل، غذائی سپلیمنٹس اور طبی آلات سمیت تھیراپیوٹک مصنوعات کی برآمدات کا حجم 909 ملین ڈالر تک ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان فارما مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق مالی سال 2025 میں حکومت کی مناسب قیمتوں کی پالیسی کے باعث فارما برآمدات میں 34 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چیئرمین پی پی ایم اے نے وضاحت کی کہ حکومت کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کی پالیسی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے، جس سے سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت افغانستان، فلپائن، سری لنکا، ازبکستان اور عراق پاکستانی ادویات کے اہم خریدار ممالک میں شامل ہیں، جبکہ کینیا، ویتنام، میانمار اور تھائی لینڈ کی جانب سے بھی اہم برآمداتی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق توقع ہے کہ 2030 تک عالمی فارما مارکیٹ میں پاکستانی فارما برآمدات 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی جبکہ ملک کی فارما کمپنیوں کی آمدنی میں 5 سے 7 فیصد حصہ ایشیائی اور افریقی مارکیٹ کی برآمدات سے حاصل ہوگا، جو معیشت کے استحکام اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ کی حکومت نے مفتاح اسماعیل کا اربوں روپے کا سکینڈل بنایا تو انہوں نے بھی اسحاق ڈار کے خاندان کو نشانے پر رکھ لیا، اِشارہ دیا کہ   کرپٹو کرنسی میں 100ملین ڈالرکا نقصان ہوا ہے، اگر یہ لڑائی بڑھی تو اور کئی پول کھل سکتےہیں، عثمان شامی 
  • سستے گھروں کی تعمیر کے لیے  سکیم کی منظوری   
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ون ڈے میچز برقرار رکھنے کی درخواست قبول کر لی
  • الہیٰ خزانہ۔۔۔ ظلم کے تقدّس کے خلاف معاصر عہد کا ایک وصیّت نامہ(1)
  • وزیرِاعظم شہبازشریف کی ڈاکٹرفوزیہ صدیقی سے ملاقات
  • تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات،دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کی دوا ساز صنعت کی برآمدات میں تاریخی اضافہ، خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت
  • شک کی بنیاد پر کسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں گرفتار نہ کرنے کی سفارش