کشمیر ہماری شہ رگ، پانی ہماری لائف لائن ، اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، مسلح افواج تنظیم اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں، امن کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، ہمسایہ ملک نے بغیر ثبوت الزام تراشی کی

پہلگام واقعے میں بغیر ثبوت بھارت نے الزام تراشی کی، کسی مہم جوئی کی صورت میں 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دینگے،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم کا کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ امن ہماری خواہش ہے، لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت نے پہلگام واقعے پر بغیر ثبوت کے الزام تراشی کی، پانی ہماری لائف لائن ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک نام رکھتی ہیں۔ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینا ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پاکستان سے زیادہ کسی کی قربانیاں نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا ہمارے ہمسایہ ملک کی طرف سے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کی گئی، پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ شروع کیا گیا، پاکستان پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے۔بھارت کی جانب سے آبی جارحیت پر انہوں نے کہا کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پاکستان اپنی سلامتی اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریگا، کوئی مہم جوئی ہوئی تو فروری 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان کا پانی روکنے کی ہر کوشش کا قومی طاقت سے جواب دیں گے۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا وطن عزیز کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، قومی وقار اور مفاد کیخلاف ہر مہم جوئی کا مقابلہ کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں، سرمایہ کاری میں اضافے اور اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز ہے، افغانستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق نائب وزیراعظم نے کابل کا دورہ کیا، افغانستان کے ساتھ پْرامن اور مستحکم تعلقات چاہتے ہیں، افغان حکومت فتنہ الخوارج کے ہاتھوں اپنی سرزمین کا استعمال روکے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پاکستان سے زیادہ کسی کی قربانیاں نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک نام رکھتی ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی ذمے داریوں سے مکمل آگاہ ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمے داریاں پوری کرتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر عالمی سطح پر متنازع علاقہ ہے، کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینا ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق نائب وزیرِ اعظم نے کابل کا دورہ کیا، افغانستان کے ساتھ پُرامن اور مستحکم تعلقات چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

صمود کاروان پر بین گویر حملہ دہشت گردی کی بدترین شکل ہے، مجاہدین موومنٹ فلسطین

جمعہ کے روز بیان میں مجاہدین موومنٹ کیطرف سے اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر بین گویر کی طرف سے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے پٹی کی طرف جانے والے صمود کے قافلے کے کارکنوں پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صمود قافلے کے کارکنوں پر اسرائیلی وزیر داخلہ بین گویر کا حملہ انسانیت کے خلاف دہشت گردی کی بدترین شکل ہے۔ فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر بین گویر کی طرف سے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے پٹی کی طرف جانے والے صمود کے قافلے کے کارکنوں پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ فلسطینی تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صمود فلوٹیلا کے کارکنوں پر بین گویر کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اسے انسانیت کے خلاف دہشت گردی کی بدترین شکل کا مظہر سمجھتے ہیں۔ فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے مزید کہا کہ صمود قافلے کے کارکنوں کو ہراساں کرنا اور گرفتار کرنا دنیا اور انسانیت کی توہین ہے اور سزا سے بچنے کی پالیسی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اسرائیلی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر بین گویر نے جمعہ کے روز حراستی مرکز کا دورہ کیا، جہاں صمود فلوٹیلا کے بین الاقوامی کارکنوں کو رکھا جا رہا ہے، اور انہیں "دہشت گرد" قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کا ایک اور زخمی چل بسا، شہدا کی تعداد 13 ہوگئی
  • جیلٹ پاکستان کا اسٹاک مارکیٹ سے انخلا کا جائزہ لینے کا عندیہؔ
  • صمود کاروان پر بین گویر حملہ دہشت گردی کی بدترین شکل ہے، مجاہدین موومنٹ فلسطین
  • امریکی صدر نے غزہ کے امن کیلئے جو 20 نکات پیش کئے وہ ہمارے نہیں: نائب وزیراعظم
  • پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آٹے پر پابندی غیر آئینی اقدام ہے ،میاں افتخارحسین
  • اسلام آباد پریس کلب میں پولیس گردی  واقعہ: وزیر مملکت کی غیر مشروط معافی
  • چین کےساتھ تعاون خلاتک پہن چکا،جنگوں کےبجائےمعاشی ترقی کاسوچنا ہوگا،صدرزرداری
  • چین اب بدل چکا ہے، 14 سال پہلے جب آیا تو بالکل مختلف تھا: آصف زرداری
  • پاکستان اور عمان کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ ’سمندری دہشت گردی‘ ہے، حماس