امریکی طیارہ گاڑیوں پر گر کر تباہ‘ متعدد افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی طیارہ گاڑیوں پر گر کر تباہ‘ متعدد افراد زخمی
واشنگٹن: امریکا میں چھوٹا طیارہ گاڑیوں پر گر کر تبا ہوگیا۔ جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ اڑان بھر نے میں ناکام ہوکر گاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق فورٹ ورتھ میں طیارے تباہ ہونے سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں ایمرجنسی عملہ اور فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر عوام کے داخلے پر پابندی لگا دی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گاڑیوں پر گر کر
پڑھیں:
اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کا طیارہ ہولناک حادثے سے بچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق اے ٹی سی کے بروقت اور فوری اقدام نے طیارے کو بند رن وے پر اترنے سے روک دیا۔
سعودی ایئرلائن کی پرواز 728 جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی، جبکہ ایئرپورٹ کا رن وے 28 لیفٹ مرمت کے باعث بند ہے اور اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ غلطی سے 28 رائٹ کے بجائے بند رن وے 28 لیفٹ کی بنائی۔ کنٹرول ٹاور میں موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت نشاندہی کرتے ہوئے پائلٹ کو بتایا کہ وہ غلط رن وے پر ہے۔
اطلاعات کے مطابق پائلٹ آخری لمحے تک یہی اصرار کرتا رہا کہ وہ درست رن وے کی طرف بڑھ رہا ہے، تاہم ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر لینڈنگ روک کر دوبارہ اپروچ کرنے کی ہدایت دی۔
دوسری کوشش میں سعودی ایئرلائن کا بوئنگ 777 طیارہ درست رن وے پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔
ذرائع کے مطابق جس وقت پائلٹ نے 28 لیفٹ پر لینڈنگ اپروچ بنائی وہاں رن وے پر بڑی تعداد میں گاڑیاں اور عملہ موجود تھا، جس سے کسی بھی وقت بڑا سانحہ ہوسکتا تھا۔ طیارے میں سیکڑوں مسافر سوار تھے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔