سجاول،آر ڈی ایف کی جانب سے تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سجاول(نمائندہ جسارت) RDF کی جانب سے انڈس شادی ہال سجاول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آر ڈی ایف کی جانب سے گروتھ فار رورل ایڈوانسمنٹ اینڈ سسٹینبل پروگریس (GRASP) پروجیکٹ کے تحت، جو یورپی یونین (EU) نے انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر آئی ٹی سی کے تعاون سے اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ پی پی ای ایف کے تعاون سے فنڈ کیا تقریب میں بڑی تعداد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جن میں مقامی ایس ایم ایز، فنانشل مارکیٹ چیمپینز ایف ایم سی اور بی سی بی ایس گروپس، سول سوسائٹی کے اراکین ، بینکوں، مائیکرو فنانس اداروں MFIs این جی اوز،محکمہ تعلیم اور مقامی میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔ پروگرام میں SMEs کی اہمیت کو اجاگر کرنے والی متاثر کن تقاریر پیش کی گئیں خاص طور پر دیہی معیشت کو مضبوط بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے ایک لاجواب پینل ڈسکشن بھی ہوئی جس میں لائیو اسٹاک، زراعت، بینکنگ اور انشورنس کے شعبوں کے ماہرین کے ساتھ ایک پینل ڈسکشن بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں اور ایس ایم ای ڈویلپمنٹ سروس پرووائیڈرز کو شیلڈز پیش کی گئیں ہے تقریب GRASP پروجیکٹ کے دیہی صنعت کاروں کو بااختیار بنانے، ویلیو چینز کو مضبوط بنانے اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251109-01-2
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری جنوبی افریقی ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے۔ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے 16، 16رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، شاہین آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان نے 144 رنز کا آسان ہدف 26 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے77 اور بابر اعظم نے 27 رنز بنائے۔ محمد رضوان 32 اور سلمان آغا پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔