الخدمت آرفن کے تحت سیرت النبی ؐ پر تقریری مقابلہ، انعامات تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(پ ر) الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے زیر اہتمام ہیڈ آفس کراچی میں ”سیرت النبیؐ ” کے موضوع پر ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے کراچی بھر کے کلسٹرز سے تعلق رکھنے والے ہونہار بچوں نے شرکت کی جو اس سے قبل ریجنل سطح کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے تھے۔ اس موقع پر منیجرالخدمت آرفن کیئر پروگرام شہزاد خلیل ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین نے کی جبکہ شعبہ اطفال کے انچارج فصیح الدین اللہ حسینی نے بچوں کو فنِ تقریر پر ایک جامع اور مفید لیکچر دیا۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹر الخدمت آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”یہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی اخلاقی، تعلیمی اور فکری تربیت ہماری اولین ترجیح ہے۔ سیرت النبیؐ کے پیغام کو سمجھنا اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنانا کامیاب زندگی کی ضمانت ہے۔ ایسے پروگرامز کے ذریعے ہم بچوں کو نہ صرف اعتماد فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کے اندر موجود قائدانہ صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت آرفن کیئر پروگرام بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے بھرپور مواقع فراہم کرتا رہے گا تاکہ یہ بچے معاشرے کے مفید اور باکردار شہری بن سکیں۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الخدمت ا رفن کیئر پروگرام
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا نسلی امتیاز سندھ کو تقسیم کردے گا، آفاق احمد
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ پرانا دور ہم نے اپنے ہاتھوں سے دفن کیا ہے جس میں صرف برداشت تھی، اب سندھ کے شہری عوام بالخصوص نوجوانوں نے نئے دور کا آغاز کیا ہے جہاں برداشت نہیں جواب ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے سینئر وزیر کی جانب سے ڈمپر مافیا کے سرغنہ کے پاس بنفس نفیس پہنچ کر ڈمپر مافیا کو نقصان کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی اور ڈمپر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والوں کے خاندان کو نظر انداز کرنا نسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اگر پی پی نے اپنی روش نہ بدلی تو اسکا نسلی امتیاز سندھ کو تقسیم کردے گا، حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار، ڈمپر قبضے میں لینے اور مقدمہ درج کرنے کی بجائے ڈمپر مافیا کو خوش کرنے کیلئے مہاجر نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے بھیڑ بکریوں کی طرح گرفتار کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی تھانوں اور عدالتوں کو مہاجر عوام کو نقصان پہنچانے کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے اورگرفتار شہریوں کو فوری رہا کیا جائے۔
آفاق احمد نے کہا کہ عوام پی پی اور ڈمپر مافیا کے گٹھ جوڑ سے اچھی طرح واقف ہے، ہم اپنے نوجوانوں کو متعصب حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، میں مہاجر لیگل فورم کے وکلا سمیت کراچی کو اپنا شہر ماننے والے وکلا سے کہتا ہوں کہ وہ گرفتار نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی کریں اور جلد از جلد انکی رہائی یقینی بنائیں۔ آفاق احمد نے SSP ذیشان شفیق صدیقی کے بیان کہ جس میں انہوں نے علاقہ مکینوں کیلئے کہا کہ انکا مائنڈ سیٹ بنا ہوا ہے کہ کوئی بھی حادثہ ہوتے ہی ڈمپر جلا دیتے ہیں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس پولیس افسر کو اپنی ذمہ داری اپنی حدود میں رہ کر ادا کرنے کی ضرورت ہے، انہیں سڑکوں پر عدالتیں لگانے اور فیصلہ کرنے سے گریز کرنا چاہیئے، آئی جی سندھ کو بھی اس افسر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لینا چاہیئے۔