Jang News:
2025-09-18@17:26:10 GMT

بانی پی ٹی آئی اول و آخر جیب کترا تھا، خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی اول و آخر جیب کترا تھا، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، لیڈر تو ان کا سند یافتہ چور ہے، بانی پی ٹی آئی اول و آخر جیب کترا تھا، اسمبلی میں کہتا تھا کہ اسکی جیبوں کی تلاشی لیں، خالی ملیں گی۔

سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ
ملک جس نہج پر کھڑا تھا، تباہی ہی تباہی تھی، کھنڈرات تھے، جن پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی، پی ڈی ایم میں تمام پارٹیوں نے مل کر بڑی محنت سے امید کی کرن دکھائی، بیرون ملک پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ملک دشمنی کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں، شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف کبھی چین اور کبھی سعودی عرب جاتے رہے، اس وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائے گی،  کل امریکا کی اسٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مریم پنجاب کو چار چاند لگا رہی ہے، آئندہ چند ماہ میں سیالکوٹ کی شکل بھی بدلتی نظر آئے گی، نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف جب بھی آئیں گے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی عروج پر ہے، روزانہ فوجی جوان شہید ہورہے ہیں، فوجی عید کے روز بھی سرحدوں پر پہرہ دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں 6 ماہ قید میں رہا ملاقات بھی بند تھی، یہاں تو ملاقاتیں عام ہورہی ہیں، اربوں روپے کہاں سے آئے، جو وکلاء کو دیے گئے، ان کے ایسے ایسے لیڈر ہیں جن کے گھر والے ان کو ووٹ نہیں دیتے، پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہوچکے ہیں، یہ ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم تو جیل میں فرش پہ سوتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں ملی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو دیسی مرغ اور کشتے بھی ملتے ہیں، یہ کہتے تھے اوورسیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں، لیکن پاکستانیوں نے زیادہ رقوم بھیجیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم کسی کا برا نہیں چاہتے، ہم عوام کا بھلا چاہتے ہیں، آنے والے بجٹ میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سب کچھ امریکا کی مرضی سے ہو رہا ہے اور کسی کو بھی اس بارے میں غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی غلط فہمیاں دور کرلیں تاکہ صورتحال کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے قطر پر امریکا کی مرضی سے حملہ کیا ہے اور اب دوست اور دشمن میں تمیز کرنے کا وقت آ چکا ہے۔وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ قطر پر دوبارہ حملہ ہوگا اور جو بھی تل ابیب سے حکم آئے گا، اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا ورنہ ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی جائے گی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغرب کے اندر سے جو ردعمل سامنے آ رہا ہے، وہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے اور یہ صورتحال اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو متحد رہنے کی تاکید کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں سمجھداری سے کام لینا ہوگا اور صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اپنے فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 
  • اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے: خواجہ آصف
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • مسلم ممالک کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، خواجہ آصف نے تجویز دیدی
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور
  • بحری مفادات کے تحفظ میں نیوی کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
  • وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔