عرب میڈیا کو انٹرویو میں امریکی صدر سے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ قابض اسرائیلی وزیراعظم کو جنگ غزہ کے خاتمے پر بھی مجبور کرے، سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری طاقت نہیں بننا چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ کے خلاف جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جنگ کے جلد از جلد خاتمے پر زور دیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اغوا کئے گئے اسرائیلی (قیدیوں) فوجیوں کو واپس لایا اور غزہ کی پٹی کے لئے حماس سے آزاد، ایک مشترکہ حکومت قائم کی جانی چاہیئے نیز اسرائیلی سیاستدانوں کو چاہیئے کہ وہ غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں!

سابق اسرائیلی وزیراعظم نے بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے اعلان کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اگر قبل از وقت انتخابات ہوئے تو نیتن یاہو کی کابینہ گر جائے گی جیسا کہ سروے سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن کے پاس آئندہ انتخابات جیتنے کا اچھا موقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ٹرمپ نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ روکنے کے لئے دباؤ ڈالے گا جبکہ مَیں صدر ٹرمپ سے کہتا ہوں کہ وہ نیتن یاہو کو کہہ دے کہ "اب بہت ہو چکا" کیونکہ اسرائیلیوں کی اکثریت غزہ میں جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے۔ ایہود اولمرٹ نے کہا کہ ہم نیتن یاہو کو ہٹانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے تاہم غزہ اسرائیل کا حصہ نہیں اور میرا ماننا ہے کہ یہ جنگ غیر ضروری، بلا جواز، غیر قانونی اور کھلم کھلا جرم ہے! ایہود اولمرٹ نے صیہونی رژیم اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بارے کہا کہ وہ وجہ کہ جس کے باعث تل ابیب نے اس جنگ بندی کو قبول کیا ہے، یہ ہے کہ ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی شہروں میں بڑے پیمانے تباہی پھیلائی ہے تاہم ایرانی حکومت اسرائیل کے ساتھ پرامن بقائے باہمی چاہتی ہی نہیں۔ صہیونی سیاستدان نے یہ دعوی بھی کیا کہ ایرانیوں نے اسرائیلی صلاحیتوں کا انتہائی غلط اندازہ لگایا ہے کیونکہ کوئی ملک یا حکومت اسرائیل کو تباہ نہیں کر سکتی! ایہود اولمرٹ نے دعوی کیا کہ ہم امریکہ کو ایران پر حملہ کرنے پر تیار کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایران پر حملے اسرائیل اور اس کی فوج کے لئے ایک اہم کامیابی تھی جس سے خطے سمیت دنیا بھر میں ایران کی پوزیشن بری طرح سے کمزور ہوئی ہے! اپنی گفتگو کے آخر میں سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے دعوی کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ایرانی عوام سے لڑنا نہیں چاہتے اور ہمارا مقصد ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنا ہے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سابق اسرائیلی وزیر نیتن یاہو کہا کہ ہم کہ ایران کے لئے

پڑھیں:

غزہ پر قبضے کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانا ہوگی, حماس کی اسرائیل کو وارننگ

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر مکمل کنٹرول کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نسل کشی، جبری بے دخلی اور ذاتی سیاسی مفادات پر مبنی ہے۔

حماس کا بیان قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں جو باتیں کیں وہ جاری جنگ بندی مذاکرات سے ان کی پیچھے ہٹنے کی کوشش کو بے نقاب کرتی ہیں۔

تنظیم نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو غزہ میں قید اسرائیلی مغویوں کو بھی اپنے انتہا پسند ایجنڈے کی راہ میں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حماس نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام غزہ پر کسی بھی قابض قوت یا اس کے منصوبے کو قبول نہیں کریں گے اور ہر کوشش کی سخت مزاحمت کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اور ایسی کارروائیاں کرنا اب آسان نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ حماس کو ختم کر کے وہاں کی حکومت عرب ممالک کے حوالے کی جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکی میڈیا نیتن یاہو سے بھی زیادہ اسرائیل نواز ہے
  • اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کے نیتن یاہو کے منصوبے کی منظوری دے دی
  • نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل فوجی قبضے کا منصوبہ، اسرائیلی آرمی چیف اور اپوزیشن لیڈر نے مخالفت کردی
  • غزہ پر قبضے کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانا ہوگی, حماس کی اسرائیل کو وارننگ
  • بھارت نے پاکستان کیخلاف اسرائیلی اسلحہ استعمال کیا؛ نیتن یاہو کا بڑا اعتراف
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان
  • نیتن یاہو کا اعتراف: اسرائیلی اسلحہ دیکر ’آپریشن سندور‘ میں بھارت کی مدد کی
  • نیتن یاہو کی اہلیہ و بیٹے کیجانب سے اسرائیلی آرمی چیف پر ایک مرتبہ پھر شدید تنقید
  • نیتن یاہو اور فوجی سربراہان میں اختلاف خطرناک حد تک شدید ہو چکا ہے، میڈیا ذرائع
  • صیہونی سیاستدان کیجانب سے اسرائیلی معیشت کو مفلوج کردینے کی کال