ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک سال بعد پھر آمنے سامنے، 2 بڑے مقابلے شیڈول
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور جیولن تھرو کے مایہ ناز پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اور بھارتی اسٹار نیرج چوپڑا ایک سال بعد اگلے ماہ دوبارہ میدان میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میاں چنوں پہنچ کر کیا پیغام دیا؟
دونوں کھلاڑی 16 اگست کو پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے، جو پیرس اولمپکس کے بعد ان کے درمیان پہلا باقاعدہ مقابلہ ہوگا۔
پولینڈ کے ایونٹ کے بعد ارشد ندیم اسی ماہ کے اختتام پر سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں 27 اگست کو نیرج چوپڑا کے ساتھ ایک اور ممکنہ ٹکراؤ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس منعقدہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیرج چوپڑا کو پیچھے چھوڑ کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا، پرانے اعلان کردہ انعامات سے تاحال محروم
پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا سے متعلق سوال پر بات کرنے سے گریز کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ارشد ندیم بھارتی اسٹار پاکستانی ایتھلیٹ پھر آمنے سامنے پیرس اولمپکس جیولن تھرو نیرج چوپڑا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی اسٹار پاکستانی ایتھلیٹ پھر ا منے سامنے پیرس اولمپکس جیولن تھرو نیرج چوپڑا وی نیوز نیرج چوپڑا کے بعد
پڑھیں:
اوپن اے آئی کا گوگل سرچ کے مقابلے پر براؤزر لانچ کرنے کا اعلان
گوگل سرچ کے مقابلے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی دو بڑی کمپنیاں اوپن اے آئی اور پرپلیکسیٹی مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سرچ براؤزر متعارف کرانے جا رہے ہیں۔
یورو نیوز کے مطابق بدھ کے روز پرپلیکسیٹی اے آئی نے اعلان کیا کہ کمپنی نے میک اور ونڈوز کے لیے کامیٹ نامی ایک آزاد سرچ انجن لانچ کیا ہے جس نے گوگل کروم یا ایپل کے سفاری جیسے روایتی براؤزرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فی الحال یہ سرچ انجن صرف ان لوگوں کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے پرپلیکسیٹی میکس کو سبسکرائب کیا ہوا ہے اور ان محدود افراد کو اس تک رسائی ہے جن کو نیا پلیٹ فارم آزمانے کی دعوت موصول ہوئی تھی۔
نئے سرچ انجن کی آزمائش میں ایک صارف نے پرپلیکسیٹی سے ایک ساتھ دو پکوان کے لیے خریداری کی لسٹ جو گروسری ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے سے متعلق دریافت کیا، اور بعد ازاں ان کو ایک ساتھ بنانے کی ترکیب پوچھی۔
واضح رہے کامیٹ میں ایک اے آئی اسسٹنٹ بھی ہوگا جو کلک، ٹائپ، سبمٹ اور صارف کے لیے آٹو فِل کر سکتا ہوگا۔ یہ معاون صارفین کی ای میلز اور کلینڈر کو مینج کرتے ہوئے فیڈ پر موجود اہم خبروں کو واضح بھی کرے گا۔
دوسری جانب اوپن اے آئی کے براؤزر کے حوالے سے زیادہ معلومات موجود نہیں ہے۔
ان براؤزرز کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گوگل سرچ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے یورپی عدالت برائے انصاف کے ایڈووکیٹ جنرل نے گوگل کی مسابقت مخالف رویے پر 4.1 ارب یورو جرمانے کے خلاف درخواست کو رد کرنے کی تجویز دی ہے۔
2024 میں امریکا کے ایک ڈسٹرکٹ جج نے گوگل کے خلاف غیر قانونی اجارہ داری قائم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ گوگل کو امریکا کے علاوہ جاپان، کینیڈا اور برطانیہ میں انٹی ٹرسٹ تحقیقات کا سامنا ہے۔