انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 75 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 75 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 76.
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 773 گرام آئس برآمد کی گئی۔ اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 2.2 ِکلو آئس برآمد ہوئی۔
علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ سے امریکا بھیجے جانے والے پارسل سے 210 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب پشاور سے کراچی بھیجے جانے والے کارگو سے مشینری سپیر پارٹس میں چھپائی گئی 36 کلو چرس برآمد ہوئی۔
شیخوپورہ موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 6 کلو افیون اور 24 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اُدھر آرسی ڈی روڈ حب کے قریب گاڑی سے 2.4 کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور میں شالیمار گارڈن کے قریب ملزم کے قبضے سے 3 کلو چرس اور 400 گرام آئس برآمد ہوئی جب کہ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب بس میں سوار مسافر کے قبضے سے 1.2 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اُدھر قراقرم یونیورسٹی روڈ گلگت کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 100 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جانے والے کے قریب کلو چرس
پڑھیں:
کراچی میں کیش وین پر فائرنگ، 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی، ملزم 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی میں گودام چورنگی کے قریب کیش وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے جب کہ ملزم 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ کورنگی گودام چورنگی پر کیش وین پر فائرنگ سے کیش وین کے سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ کیش وین سے لوٹ مار کی تحقیقات کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمی سیکیورٹی گارڈز کی شناخت خالد اور سدھیر اقبال کے نام سے کی گئی، ملزمان 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئےہیں۔