برطانیہ میں ایک نوجوان نے محض یوٹیوب پر ڈرائیونگ سیکھ کر پہلی دفعہ میں ہی ٹیسٹ پاس کیا اور تقریباً 1,000 برطانوی پاؤنڈز (3 لاکھ 74 ہزار پاکستانی روپے) بچا لیے۔

اس نوجوان کا نام اولی برڈ ہے جس نے یوٹیوب ٹیوٹوریلز استعمال کر کے خود ڈرائیونگ سیکھنے کا فیصلہ کیا۔

اولی نے تقریباً 30 گھنٹے ویڈیوز دیکھیں جن میں تجربہ کار انسٹرکٹرز نے ڈرائیونگ کے طریقے، سڑکوں کے قوانین، پارکنگ، کلچ کنٹرول، ریورس وغیرہ سمجھائے۔

اس کے علاوہ گو کارٹ ریسنگ اور کمپیوٹر ڈرائیونگ سیمولیٹر کی مدد سے اسٹیئرنگ، بریکنگ اور گیس کنٹرول جیسی عملی مہارتوں پر بھی نوجوان نے عبور حاصل کیا۔

نوجوان نے پھر ڈرائیونگ ٹیسٹ پہلی کوشش میں ہی کامیابی سے پاس کیا اور اس کے صرف تین ہفتے بعد ہی انہوں نے اپنی لرننگ پلیٹس اتار دیں۔ وہ ابھی 17 سال کے ہیں اور ابھی حال ہی میں 17ویں سالگرہ منائی ہے۔

اولی کی والدین نے ابتدائی طور پر اس طریقہ پر شک ظاہر کیا لیکن اولی نے ثابت کیا کہ اس طریقے سے سمجھ داری اور محنت دونوں ممکن ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں ڈرائیونگ سیکھنے کے روایتی طریقہ کار میں تقریباً 1,200 سے 1600 برطانوی پاؤنڈز خرچ ہوتے ہیں۔ اولی نے تقریباً 1,000 سے 1,300 برطانوی پاؤنڈز کی بچت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نوجوان نے

پڑھیں:

اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سنادی

فائل فوٹو

اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سنادی۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم پوسٹ ماسٹر حامد پر 20 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 194 روپے محکمہ ڈاک کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ملزم نے پنشن سیونگ بُک میں 3 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار روپے سے زائد کی بوگس انٹریاں کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے کے اثرات، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 41 سے اوپر بند ہوا
  • راولپنڈی :کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا
  • کرپشن کے ملزم کو 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا
  • اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سنادی
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 75 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
  • ٹیوٹا نے ’کرولا کراس ‘کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کمی کر دی
  • حکومت پنجاب کی اسکیم، موٹرسائیکل پیٹرول سے الیکٹرک پر منتقل کرکے ایک لاکھ روپے حاصل کریں
  • پہلی فلم میں 51 روپے معاوضہ ملنے والے دھرمیندرا کی آج دولت کتنی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
  • کراچی میں کیش وین پر فائرنگ، 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی، ملزم 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار