راولپنڈی :کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سنادی۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم پوسٹ ماسٹر حامد پر20 لاکھ10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم کو 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 194 روپے محکمہ ڈاک کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ملزم نے پنشن سیونگ بْک میں3 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار روپے سے زائد کی بوگس انٹریاں کی تھیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 335,219 روپے سے کم ہو کر 333,161 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307,295 روپے سے کم ہو کر 305,408 روپے ہوگئی۔