بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان نے چین کے تعاون سے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا، جو مقررہ مدار میں داخل ہو چکا ہے۔

نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق قومی خلائی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ-1 (پی آر ایس ایس-1) کُوائژو-1 اے راکٹ کے ذریعے چینی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لانچ کیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تصدیق کی کہ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو چکا ہے۔

ترجمان سپارکو نے کہا کہ نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو زمین کے مشاہداتی صلاحیتوں میں ملک کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا۔

سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ میں انقلاب برپا کرنے کے لیے امیجنگ کی سہولت فراہم کرے گا، یہ موسمیاتی تبدیلی، پانی کے وسائل کے انتظام، زرعی نقشہ سازی اور جنگلات کے کٹاؤ کی نگرانی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ لانچنگ سپارکو، چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن اور مائیکروسیٹ چین کے باہمی تعاون سے عمل میں آئی ہے۔

سیٹلائٹ زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید زراعت کو فروغ دے گا، انفراسٹرکچر اور شہری پھیلاؤ کی نگرانی کرے گا اور علاقائی منصوبہ بندی کو مؤثر بنائے گا۔

یہ سیٹلائٹ آفات سے نمٹنے کی کوششوں کو بھی بہتر بنائے گا، جیسے کہ سیلاب، زمین کھسکنے اور زلزلوں کے بروقت انتباہات، جب کہ گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور جنگلات کی کٹائی پر بھی نظر رکھے گا۔

چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ قومی ترجیحات کے مطابق مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرے گا اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔

سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ سی پیک جیسے قومی ترقیاتی منصوبوں میں بھی مدد فراہم کرے گا، جیسے کہ ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کی نقشہ سازی اور قدرتی خطرات کی شناخت۔

لانچ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک تکنیکی کامیابی ہے بلکہ ایک ایسا لمحہ ہے جو ہمارے قومی جذبے کو بلند کرتا ہے اور چین کے ساتھ دوستی کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے نے بھی سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سپارکو کو کامیاب لانچ پر مبارکباد دی اور اس منصوبے میں تعاون پر چینی شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔

Heartfelt congratulations to SUPARCO & the entire team on the successful launch of Pakistan's advanced remote sensing satellite!

This achievement showcases the soaring heights of Pakistan-China cooperation, extending beyond borders and into outer space, driven by a shared…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 31, 2025

صدر آصف علی زرداری نے بھی پاکستانی سائنسدانوں کو کامیاب لانچ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے سائنسدانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یہ سیٹلائٹ کے مطابق میں بھی کہا کہ کرے گا چین کے

پڑھیں:

آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچ کے ساتھ دنیا بھر میں اسکیمرز بھی سر گرم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) ایپل کے نئے آئی فون 17 کی پری آرڈرز شروع ہی سائبر مجرموں نے عالمی سطح پر دھوکہ دہی کی مہمات تیز کر دیں۔ کیسپرسکی کے مطابق جعلی ویب سائٹس، فرضی لاٹریوں اور جھوٹی ٹیسٹر' اسکیموں کے ذریعے صارفین کا ذاتی اور مالی ڈیٹا چرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق جعلساز ایپل کے آفیشل اسٹور سے ملتی جلتی ویب سائٹس بنا کر خریداروں کو سیل آؤٹ سے پہلے آرڈر کرنے پر اکساتے ہیں، اور چیک آؤٹ کے دوران ان کے بینک کارڈ کی تفصیلات چرا لیتے ہیں۔

اسی طرح مفت آئی فون انعام کے نام پر آن لائن لاٹریوں میں صارفین سے ذاتی معلومات اور 'ڈلیوری فیس وصول کی جا رہی ہے۔ کیسپرسکی نے خبردار کیا ہے کہ آئی فون ٹیسٹر پروگرام بھی ایک نیا جال ہے جس کے تحت صارفین سے رابطہ تفصیلات اور پیسے لے کر انہیں جعلی ڈیوائسز کے وعدے کیے جا رہے ہیں، جو کبھی فراہم نہیں کیے جاتے۔

(جاری ہے)

کیسپرسکی کی ویب اینالسٹ تاتیانا ششرباکووا کا کہنا ہے کہ سائبر مجرم بڑے پروڈکٹ لانچ کے شوق و جوش کو نشانہ بنا کر صارفین کو فریب دیتے ہیں اور اب یہ حملے اتنے تیز ہو چکے ہیں کہ اصلی ویب سائٹس سے مشابہ لگتے ہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ صارفین صرف ایپل کی آفیشل ویب سائٹ یا مستند ریٹیلرز سے خریداری کریں، مشکوک ای میلز اور آفرز کو نظرانداز کریں، ذاتی معلومات کسی 'مفت انعام کے عوض نہ دیں اور اپنے اکاؤنٹس پر ملٹی فیکٹر آتھینٹیکیشن ضرور فعال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی کمپنی کو عالمی مارکیٹ سے بیف کے کروڑوں روپے کے آرڈرز مل گئے
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
  • خلائی پروگرام کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سپارکو ڈے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری
  • آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچ کے ساتھ دنیا بھر میں اسکیمرز بھی سر گرم
  • سپارکو ڈے پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا، پاکستان کے خلائی پروگرام کو خراجِ تحسین
  • پاکستان میں اسٹارلنک اور دیگر سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی انٹری آسان بنادی گئی
  • اسٹار لنک سمیت عالمی و مقامی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کے لیے پاکستان میں راہ ہموار
  • گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا