4افرادکاشوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ نازیبافعل،پولیس مقابلے میں کتنے افرادہلاک ہوگئے ؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کا بتنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 افراد نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار کر لیا۔
ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہین۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسکرین گریباسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔
تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔