بھارتی وزیر دفاع کی تقریر کے ایک حصے کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی حکومت کو آگاہ کیا کہ ہمارے پاس سیاسی ارادہ نہیں ہے، ہم نہیں لڑیں گے، یعنی 35 منٹ میں ہتھیار ڈال دیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی میں اندرا گاندھی کی 50 فیصد بھی ہمت ہے تو انہیں ایوان میں کہنا چاہیئے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا دعویٰ کرنے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے۔ آپریشن سندور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر نے یہ بھی الزام لگایا کہ طیاروں کا نقصان حکومت میں سیاسی عزم کی کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر 29 بار کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے جنگ بندی کرائی ہے، اگر وہ غلط ہیں تو وزیراعظم کو یہاں ایوان میں کہنا چاہیئے کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں، اگر وزیر اعظم میں اندرا گاندھی جیسی ہمت ہے تو وہ یہاں کہہ دیں کہ ٹرمپ جھوٹے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر وزیراعظم میں اندرا گاندھی کی 50 فیصد بھی ہمت ہے تو انہیں ٹرمپ کے بیان کو مسترد کر دینا چاہیئے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پہلگام میں ایک بے رحم اور وحشیانہ حملہ کیا گیا جس کی منصوبہ بندی پاکستان نے کی تھی۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اس ایوان میں موجود ہر فرد نے پاکستان کی مذمت کی، جیسے ہی آپریشن سندور شروع ہوا، تمام اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ ہم اپنی مسلح افواج اور بھارت کی منتخب حکومت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوں گے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ اپوزیشن کے طور پر ہم اس طرح متحد رہے جس طرح ہمیں ہونا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم مسلح افواج کے لوگوں سے مصافحہ کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہندوستانی فوج کا آدمی ہے، ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ شیر ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آپ شیر کو نہیں باندھ سکتے، دو الفاظ ہیں، ایک سیاسی مرضی اور دوسرا آپریشن کی مکمل آزادی۔

بھارتی وزیر دفاع کی تقریر کے ایک حصے کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی حکومت کو آگاہ کیا کہ ہمارے پاس سیاسی ارادہ نہیں ہے، ہم نہیں لڑیں گے، یعنی 35 منٹ میں ہتھیار ڈال دیے گئے۔ ایک افسر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے ہمارے پائلٹ کو کہا کہ وہ پاکستان کے فضائی دفاعی نظام پر حملہ نہ کرے، اس کا مطلب ہے کہ پائلٹ کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے کوئی غلطی نہیں کی، غلطی سیاسی قیادت سے ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر فورس کو کسی بھی طرح ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ حکومتی سطح پر اس مشق کا مقصد وزیراعظم کی شبیہ کو بچانا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے نے دعوی لیڈر نے کیا کہ

پڑھیں:

عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق، اب عمرہ ویزا حاصل کرنے کے بعد 30 دن کے اندر سعودی عرب کا سفر کرنا لازمی ہوگا۔ اگر مقررہ مدت میں سفر نہ کیا گیا تو ویزہ خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔

پہلے یہ مدت تین ماہ تھی، جسے اب کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد قیام کی اجازت بدستور تین ماہ ہی رہے گی۔

سعودی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد با جیفر نے بتایا کہ یہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ العمل ہوں گے۔ ان کے مطابق، یہ اقدام عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ ویزا سسٹم کو مزید منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔

عرب نیوز کے مطابق، رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کے لیے عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور کی بدترین ناکامی پر مودی سرکار شرمندہ، اپوزیشن نے بزدلی قرار دیدیا
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • آپریشن سندور پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں تبدیل
  • مودی کی ناکام زرعی پالیسیاں
  • مودی ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں اور انکا ریموٹ کنٹرول بڑے کاروباریوں کے ہاتھوں میں ہے، راہل گاندھی
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  • حکومت نے نوجوانوں کا روزگار چھینا اور ملک کی دولت دوستوں کو دے دی، پرینکا گاندھی
  • آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ڈس انفارمیشن مہم شروع کی، وزیر اطلاعات
  • مودی سرکار میں ارکان پارلیمان ارب پتی بن گئے، بھارتی عوام  انتہائی غربت سے بے حال
  • عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی