بڑے ڈیم مہنگے پڑتے ہیں جس کیلئے نہ بجٹ ہے اور نہ فنانسنگ، شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بڑے ڈیم مہنگے پڑتے ہیں جس کیلئے نہ بجٹ ہے اور نہ فنانسنگ۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان نے اپنا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تجاویز کو صرف کاغذی کارروائی کا حصہ نہ بنایا جائے۔
شیری رحمان نے کہا کہ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی اجازت کے بغیر تعیمرات کیلئے این او سی دیے گئے، دریائے سندھ کی روانی متاثر کیے بغیر چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اپنی شکست عوام کو کیسے سمجھائے، مودی حکومت کو پاکستان کے خلاف اپنی شکست پر پریشانی کا سامنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔