بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)بینک اسلامی نے ایم جی موٹرز پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت صارفین کو انڈسٹری کے سب سے کم شرح پر شریعہ کمپلائنٹ آٹو فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ صرف 4.99فیصد (1.49فیصد کے مساوی ایک سالہ شرح)سے شروع ہونے والی رینٹل شرح کے ساتھ بینک اسلامی کی ایم جی فنانسنگ آفر آٹو صارفین کیلئے سہولت اور کفایت کاایک نیا معیار ہے۔
3ملین روپے یا اس سے زائد کی فنانسنگ پر یہ خصوصی مہم صارفین کواسی دن میں پراسیسنگ اور فوری منظوری کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ 2سال کیلئے 9.99فیصد اور 3سال کیلئے 11.75فیصد کی شرح کے ساتھ صارفین فلیکسیبل مدت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس آفر کے تحت مکمل شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے شریعہ کمپلائنٹ کے مطابق بینک اسلامی کے پینل انشورنس پارٹنر کے ذریعے پرکشش کوریج پلانزبھی فراہم کیے جائیں گے۔
(جاری ہے)
یہ آفر ایم جی ایچ ایس اور ایم جی ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکل (PHEV)سمیت منتخب ایم جی ماڈلز پر دستیاب ہے۔ جو جدید ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست موبلٹی کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ایم جی موٹرز پاکستان کے جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈویژن سید آصف احمد نے کہاکہ بینک اسلامی کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کیلئے پریمیم موبیلٹی کو قابلِ رسائی بنانے کے ہمارے وژن کو مزید تقویت فراہم کرتی ہے۔ صارفین اب ایم جی کی جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست گاڑیوں سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ شریعہ کے مطابق انڈسٹری کی سب سے کم فنانسنگ شرح کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ آفر جدت آسان سہولت اور صارفین دوستی کا بہترین امتزاج ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بینک اسلامی کے ساتھ ایم جی
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔