پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون اور موسمیاتی خطرات پر بریفنگ دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان ہر آنے والے سال میں موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوگا،

عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ رواں سال پاکستان میں مون سون دو ہفتے پہلے شروع ہوا جبکہ آنے والے برسوں میں بارشوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، پاکستان میں 7 ہزار سے زائد گلیشیئرز موجود ہیں لیکن یہ تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے فنڈ دینے والے ممالک خود موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کا شکار ہیں

، ہمارے پاس اپنی استعداد اور ڈیٹا یو این سے زیادہ بہتر ہے اور این ڈی ایم اے کی پیشگوئی 98 فیصد درست ثابت ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ جموں و کشمیر اور پنجاب کے دریاں میں اس بار پانی زیادہ ہے جبکہ بھارتی ڈیمز کی جانب سے کوئی ڈیٹا شیئر نہیں کیا گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق قادر آباد، سدھنائی اور جھنگ میں بند توڑ کر پانی کے ریلوں کا زور کم کیا گیا جبکہ آج گڈو بیراج پر 5 لاکھ کا ریلا جمع ہونے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت بھارتی کپتان کی ایک اور گھٹیا حرکت، ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، جسٹس محسن کیانی پٹوار سرکلز میں غیر قانونی عمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تیزی سے ختم ہو رہے ہیں چیئرمین این ڈی ایم اے پاکستان میں

پڑھیں:

جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-1 سے جیت لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم نے 47 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان سلمان آغا نے 33 رنز بنائے ، صائم ایوب صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مہمان ٹیم 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہنڈرکس 34 ، براویس 21 ، کپتان فریرا 29، کوربن بوش 30 بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے کم بیک کیا اور 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
  • پاکستان میں ذہنی امراض بڑھ گئے، گزشتہ سال 1 ہزار افراد کی خودکشی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک اور گرین کلائمٹ فنڈ پاکستان کے لیے موسمیاتی موافقت کے منصوبے کی منظوری
  • سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 3757 پوائنٹس کا اضافہ
  • اگر امریکا ایٹمی تجربہ کرتا ہے تو ہم بھی جوابی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرینگے، روس کا انتباہ
  • قدرتی آفات کا سب سے زیادہ ااثر خواتین پر پڑتاہے، ڈاکٹر شاہزرا منصب
  • حلقہ خواتین کی جانب سے اجتماعِ عام کی تیاریوں میں تیزی
  • دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے اموات کی تعداد میں اضافہ
  • مصنوعی ذہانت تمام نوکریاں ختم کر دے گی، ایلون مسک کا انتباہ