Express News:
2025-07-31@04:55:55 GMT

کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بارش کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔

صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، جامشورو اضلاع میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈو بیراج میں درمیانے درجے اور سکھر بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جب کہ کوٹری بیراج پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حکومتی ہدف  4.2، آئی ایم ایف نے پاکستان کی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔  آئوٹ لک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ عالمی معیشت سال 2025ء میں 3 فیصد، سال 2026ء میں 3.1 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے لیکن جیو پولیٹیکل کشیدگی اب بھی عالمی معاشی استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال پاکستان سمیت عالمی معیشت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ رپورٹ میں اعتماد کی بحالی اور سازگار مالی و پالیسی حالات کو مستقبل کی ترجیحات قرار دیا گیا ہے۔ امریکی تجارتی مذاکرات کے بارے میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگر یہ کامیاب رہے تو ترقی کی رفتار میں بہتری آ سکتی ہے، امریکا اور چین کے درمیان 90 دن کے تجارتی مذاکرات میں اضافی محصولات پر نرمی کی گئی تھی جس کا اثر عالمی تجارتی ماحول پر پڑ سکتا ہے تاہم یہ تجارتی چھوٹ یکم اگست کو ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد تجارتی کشیدگیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومتی ہدف  4.2، آئی ایم ایف نے پاکستان کی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کر دی
  • کراچی؛ معمول سے تیز ہوائیں، شہرمیں ہلکی بارش کا امکان
  • پاکستان کی معاشی شرحِ نمو ہدف سے کم رہے گی، آئی ایم ایف کی پیشگوئی
  • کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کہیں کہیں موسم گرم و مرطوب بھی رہے گا
  • سیلاب سے متاثرہ بابوسر ناران شاہراہ ایک ہفتے بعد بحال کر دی گئی
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
  • کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں، چند علاقوں میں بوندا باندی کا امکان
  • مون سون کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، کن علاقوں میں بارش متوقع؟