امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو دی گئی 50 روزہ مہلت کم کر کے 10 سے 12 دن کر دی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے روس کو 2 ستمبر تک جنگ ختم نہ کرنے کی صورت میں سخت معاشی پابندیوں کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے مختصر مہلت، ایران کو بھی دھمکی دیدی

اسکات لینڈ میں برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن نے بار بار وعدہ خلافی کی، اور شہری علاقوں پر حملے جاری رکھے۔

ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ نئی مہلت کا اعلان جلد کیا جائے گا اور روس پر اضافی پابندیاں اور ممکنہ ثانوی ٹیرف بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے روسی عوام کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید جانی نقصان نہیں چاہتے، لیکن پیوٹن کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اب پیوٹن سے مزید فون کالز کے خواہاں نہیں کیونکہ بات چیت کے بعد بھی جنگ جاری رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹریاٹ میزائل کیا ہیں، اور یوکرین کو ان کی اتنی اشد ضرورت کیوں ہے؟

پہلے دن یا 100 دن میں جنگ ختم کرنے کے وعدے کے بعد ٹرمپ کی نئی ڈیڈ لائن کو ماہرین ایک نرمی تصور کر رہے ہیں۔ اس دوران وائٹ ہاؤس کے اندر بھی ماسکو کے رویے پر بے چینی بڑھ رہی ہے۔

ٹرمپ جلد یوکرین کے لیے نئی فوجی امدادی پیکیج کا اعلان کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی صدر پیوٹن ٹرمپ صدر ٹرمپ یوکرین جنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امریکی صدر پیوٹن یوکرین جنگ جنگ ختم کرنے کے یوکرین جنگ کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ کا لندن کے میئر صادق خان کے خلاف نازیبا تبصرہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس کے دوران لندن کے میئر صادق خان پر پھر شدید تنقید کی، جس پر برطانوی وزیر اعظم نے مداخلت کی اور کہا کہ صادق خان ان کے "دوست" ہیں۔

صدر ٹرمپ اسکاٹ لینڈ میں برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں تھے، تبھی ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ ستمبر میں سرکاری دورے کے دوران لندن آنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

اس پر ٹرمپ نے اثبات میں جواب دیا لیکن پھر کہا، "میں آپ کے میئر کا پرستار نہیں ہوں۔

مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے ایک خوفناک کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "لندن کے میئر۔۔۔ ایک بد تمیز شخص ہیں۔

(جاری ہے)

""

ان کے اس بیان پر برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر نے اپنے فوری ردعمل میں کہا، "وہ تو دراصل میرے دوست ہیں۔"

لیکن ٹرمپ اس پر رکے نہیں اور لندن کے میئر صادق خان کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو مزید سخت کرتے ہوئے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے ایک خوفناک کام کیا ہے۔

لیکن میں لندن ضرور جاؤں گا۔"

پیر کے روز ہی ایک بیان میں صادق خان کے ایک ترجمان نے کہا کہ میئر اس بات سے "خوش ہیں کہ صدر ٹرمپ دنیا کے سب سے بڑے شہر میں آنا چاہتے ہیں۔"

صادق خان اور ٹرمپ میں بیان بازی

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب ٹرمپ نے پاکستانی نژاد لندن کے مسلم میئر صادق خان پر تنقید کی ہو، جبکہ صادق خان بھی ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے ان پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

جنوری میں صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے موقع پر صادق خان نے ایک مضمون لکھا تھا، جس میں انہوں نے مغرب کی "رجعت پسند مقبولیت" کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ رجحان ترقی پسندوں کے لیے "صدی کا اہم چیلنج" ہے۔

جب ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران بعض مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی لگائی تھی، اس وقت بھی صادق خان نے ٹرمپ پر تنقید کی تھی اور اس طرح دونوں لفظی جنگ میں الجھ پڑے تھے۔

اس کے بعد ٹرمپ نے صادق خان پر الزام لگایا کہ جب وہ 2016 میں پہلی بار منتخب ہوئے تو مغربی دارالحکومت کے پہلے مسلمان میئر نے "دہشت گردی پر بہت خراب کام" کیا۔ انہوں نے لندن کے میئر کو "پتھر اور ٹھنڈے دل اور ہارنے والا" اور "ایک نمبر کا گونگا" قرار دیا تھا۔

پانچ نومبر 2024 کو ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب سے پہلے ریکارڈ کیے گئے ایک پوڈ کاسٹ میں صادق خان نے ٹرمپ پر رنگ و نسل کی وجہ سے انہیں نشانہ بنانے کا الزام لگایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا، "وہ میرے لیے ہی آئے ہیں صاف اور واضح بات کریں، تو میری نسل اور میرے مذہب،" کے لیے ہی وہ آئے ہیں۔

تاہم دسمبر میں اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں صادق خان نے کہا تھا کہ امریکی عوام نے "بلند اور واضح طور پر فیصلہ دیا ہے" اور "ہمیں صدارتی انتخابات کے نتائج کا احترام کرنا ہو گا۔"

متعلقہ مضامین

  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے؛ حاملہ خاتون اور قیدیوں سمیت 27 افراد ہلاک
  • ٹرمپ کا لندن کے میئر صادق خان کے خلاف نازیبا تبصرہ
  • اسلحہ شراب برآمدگی کیس: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے عدالت میں آج پیشی کیلئے مہلت مانگ لی
  • پیوٹن کا نیتن یاہو سے ہنگامی رابطہ، پسِ پردہ کیا ہے؟
  • ٹرمپ کی روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے مختصر مہلت، ایران کو بھی دھمکی دیدی
  • ٹرمپ پر گالف میں دھوکہ دہی کا الزام، ویڈیو وائرل
  • یوکرین جنگ پر امریکا اور چین آمنے سامنے، سلامتی کونسل میں سخت جملوں کا تبادلہ
  • سلامتی کونسل، یوکرین معاملے پر امریکا اور چین میں سخت الزامات کا تبادلہ
  • خطے میں کشیدگی کو "کم" کرنے پر شاہِ اردن کیجانب سے ٹرمپ کو "خراج تحسین"!