پی ٹی آئی رہنمامحمد بشارت راجہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
ارشاد قریشی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنمامحمد بشارت راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے ، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیاگیا۔
راجہ بشارت کاکہناہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
سلمان اکرم کی شاہ محمود سے ملاقات ،عیادت کی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،شاہ محمود قریشی
وائس چیٔرمین شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی،راجہ سلمان اکرم کے ساتھ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،بانی پی ٹی آئی کو باقی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کی تجویز دیں، شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔