City 42:
2025-08-02@00:11:56 GMT

 پیکٹا افسران کے مالی اختیارات میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT

سٹی42:  پیکٹا (پنجاب ایجوکیشنل کارٹون اینڈ ٹیکنالوجی اتھارٹی) میں مالی انتظامات بہتر بنانے کیلئے اہم پیش رفت، سی ای او اور ایم ڈیز کے مالی اختیارات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ای او پیکٹا کے مالی اختیارات کی حد 1 ملین روپے سے بڑھا کر 10 ملین روپے کرنے جبکہ ایم ڈیز پیکٹا کے اختیارات 5 ملین روپے تک کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز نے ان افسران کے مالی اختیارات میں اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے،جبکہ اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ

ذرائع کے مطابق، مالی اختیارات میں اضافے سے ادارے کو درپیش مالی رکاوٹیں دور ہوں گی۔پیکٹا پر اپریل سے اب تک 25 لاکھ روپے کے بجلی کے بل واجب الادا تھے۔لینڈ لائن ٹیلی فون کا بل 52 ہزار روپے جبکہ انٹرنیٹ کنکشن کے مد میں بھی ہزاروں روپے کے واجبات باقی تھے۔اختیارات میں اضافے کے فوراً بعد ایم ڈی آپریشن نے تمام زیر التوا بلز کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔

محکمانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بجلی اور دیگر سروسز کی بندش کا خدشہ ختم ہوگا بلکہ پیکٹا کے اندرونی نظام میں رفتار، شفافیت اور خودمختاری بھی بڑھے گی۔

 ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 مالی اختیارات میں

پڑھیں:

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال مالی سال 2025-2026 کے آغاز میں ہی اہم کامیابی حاصل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2025 کے لیے مقررہ 748 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا۔

رواں مالی سال کے پہلے ماہ حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیاں  گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 89 ارب روپے اضافی ہیں جبکہ جولائی 2024 میں 659 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا تھا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق جولائی 2024 کا مقررہ ہدف 657 ارب روپے بھی مکمل کیا تھا، رواں مالی سال کے بجٹ میں 400 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس اقدامات متعارف کرائے گئے تھے۔ جس کا مقصد مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے نئے اقدامات کے نتیجے میں جولائی کے دوران ایف بی آر کی کارکردگی نمایاں طور پر بہتر رہی، جولائی 2025 میں ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 323 ارب روپے، سیلز ٹیکس سے 352 ارب روپے، کسٹمز ڈیوٹی سے 113 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) سے 46 ارب روپے وصول کیے۔

حکومت نے مالی سال 2025-2026 کے لیے مجموعی طور پر 14.131 کھرب روپے کا سالانہ محصولات ہدف مقرر کیا ہے۔ اس ہدف  کے حصول کے لیے ایف بی آر کو ہر ماہ بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی.

ایف بی آر کے مطابق اس کامیابی کا سہرا بہتر نگرانی کے نظام، ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال، ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ اور سخت تعمیلی اقدامات کو جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیرف میں کم شرح کے باعث امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد اضافہ متوقع
  • برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ
  • ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا
  • ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا
  • خاتون نے طلاق کیلئے 77 ارب روپے کا دعویٰ دائر کر دیا
  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، چینی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر سخت کارروائی کا حکم
  • مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی پریس کانفرنس
  • سونے کے نرخ میں اضافہ
  • اسٹیٹ بنیک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان