ایف بی آر نے جولائی کا ہدف پورا کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کا ٹیکس ہدف پورا کر لیا۔ ایف بی آر نے جولائی کے دوران 755 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا جولائی کیلئے ہدف 748 ارب روپے تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایف بی آر
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔