پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری، متعدد شاہراہوں کی بحالی مکمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
لاہور:
وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔
محکمہ مواصلات نے صوبے بھر میں متعدد شاہراہوں کی بحالی کے منصوبے مکمل کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ کے افسران نے مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں لاہور، جہلم، خوشاب، پاکپتن، مظفرگڑھ، مری، اٹک، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان کی شاہراہوں پر جاری اور مکمل منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ لاہور میں واہگہ بارڈر تا قائداعظم انٹرچینج 13 کلومیٹر طویل منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ پاکپتن میں 9 ارب روپے کی لاگت سے 360 کلومیٹر طویل متعدد شاہراہوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 7.
اٹک میں 352 کلومیٹر طویل متعدد شاہراہوں کی بحالی مکمل ہو چکی ہے، بہاولنگر میں 227 کلومیٹر طویل سڑکوں کو از سر نو تعمیر کیا گیا ہے، جب کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 23 ارب روپے کی لاگت سے 913 کلومیٹر طویل شاہراہوں کی بحالی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبے میں تعمیر و ترقی کا مشن جاری ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متعدد شاہراہوں کلومیٹر طویل تیزی سے جاری ہے
پڑھیں:
25 سال بعد بسنت کی واپسی، روایتی تہوار جوش وخروش سے منایا جائے گا
لاہور : 25 سال بعد تاریخی بسنت کی روایت واپس آ رہی ہے اور فروری میں یہ روایتی تہوار جوش وخروش سے منایا جائے گا۔ بہار کی آمد پر منائے جانے والے تاریخی بسنت تہوار کی 25 سال بعد واپسی ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت فیسٹیول کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 25 سال بعد تاریخی بسنت روایت کی واپسی ہو رہی ہے۔ 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو لاہور بھر میں بسنت فیسٹیول منایا جائے گا۔سینئر وزیر نے کہا کہ بسنت فیسٹیول منانے سے قبل بسنت آرڈیننس 2025 مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔ بسنت کی مانیٹرنگ کیلیے جدید سسٹم فعال کیا جائے گا۔ ہر پتنگ، ڈور اور فروخت کنندہ رجسٹرڈ اور کیو آر کوڈڈ ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر موٹر سائیکلوں پر حفاظتی اینٹینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور کل سے شہر بھر میں موٹر سائیکلوں پر اینٹینا لگانے کی مہم شروع ہوگی۔ بسنت سے پہلے لاہور کی ہر موٹر سائیکل پر اینٹینا لگا دیا جائے گا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بسنت عوام کا تہوار ہے اور اس کی کامیابی ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ شہریوں کی حفاظت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے. بسنت کے دوران سیکیورٹی اور سیفٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔